ناندیڑ ضلع کے منتخبہ439 عازمین حج کی فہرست

ناندیڑ۔7جنوری ( حیدر علی):ناندیڑ ضلع سے سال2019 کے لئے جملہ439 خوش نصیب عازمین حج کا انتخاب عمل میں آیا۔منتخب ہونے پر خدمت حجاج کمیٹی ناندیڑ اور خادم حجاج ٹرسٹ کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی ۔ (مکمل ناموں کی لسٹ خبر کے آخر میں)

امسال ناندیڑضلع سے عام زمرے اور محفوظ زمرے میں جملہ1192 عازمین حج نے اپنی درخواستیں اسٹیٹ حج کمیٹی مہاراشٹر کو روانہ کی تھی۔محفوظ زمرے میں88عازمین حج کا انتخاب عمل میں آیا۔ جبکہ عام زمرے کے تحت 351 عازمین کا قرعہ اندازی کے تحت انتخاب عمل میں آیا۔ بقیاءعازمین کو ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا ہے۔ خدمت حجاج کمیٹی ، ناندیڑ اور خادم حجاج ٹرسٹ کی جانب سے منتخب شدہ عازمین کی پہلی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا ہے۔ افتتاحی نشست24مارچ2019ءبروزاتوار صبح ٹھیک ۰۳:۹ بجے تا مغرب کے درمیان انور گارڈن فنکشن ہال ، حیدر باغ ،دیگلور ناکہ ، ناندیڑ پر رکھی گئی ہے۔ ،اس نشست میں تمام منتخب شدہ عازمین کو معہ گروپ کے تمام اراکین کے ساتھ شرکت کرنے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ا ور خانگی ٹورس سے حج کے لئے جانے والے عازمین بھی اس کیمپ میں شرکت کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ جن عازمین کے ویٹنگ لسٹ نمبر 1500 سے کم ہو وہ بھی اس تربیتی نشستوں سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔منتخب شدہ عازمین سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ دیگلور ناکہ پر واقع خدمت حجاج کمیٹی ناندیڑ اور خادم حجاج ٹرسٹ کے دفتر سے رجوع ہو اور اپنا دعوت نامہ حاصل کر ےں،اور دفتر آتے وقت اپنے گروپ کے تمام ممبران کی دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹو (جس کا پس منظر سفید ہو) ساتھ لائیں۔ مزید تفصیلات کے لئے ان نمبرات پر رابطہ قائم کریں۔9405383180,9970799786

Haj Committee of India

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading