ممبئی: 7جنوری ۔(ایجنسیز)کانگریس کی سابق ممبرپارلیمنٹ پریہ دت لوک سبھا الیکشن نہیں لڑیں گی۔ انہوں نے ممبئی کی نارتھ سینٹرل سیٹ سے الیکشن لڑنے سے انکارکیا ہے۔ کانگریس صدرراہل گاندھی کوانہوں نے ای میل بھیج کرکہا ہے کہ وہ الیکشن نہیں لڑیں گی۔پریہ دت کے انکارکے بعد اب اس سیٹ سے کسی نئے امیدوارکواتارنے کے لئے نام پرغورکیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کانگریس کسی فلمی ستارے کواس سیٹ پرٹکٹ دے سکتی ہے۔ ان میں نغمہ، راج بابراوراظہرسمیت کئی نام خاص طورپرشامل ہیں، جن پرغورکیا جارہا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ دو بارممبرپارلیمنٹ رہ چکیں پریہ دت نے ذاتی وجوہات اورپارٹی کے اندرچل رہی گروپ بندی کودیکھتے ہوئے لوک سبھاالیکشن لڑنے سے انکارکیا ہے۔ حالانکہ پریہ دت کسی اورسیٹ سے کانگریس کے ٹکٹ پرالیکشن لڑیں گی، یہ بھی طے نہیں ہے۔ آج ممبئی میں مہاراشٹرکانگریس کی میٹنگ ہونی ہے، جس میں لوک سبھا سیٹوں پرغورکیاجانا ہے۔مہاراشٹرمیں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اورکانگریس مل کرلوک سبھا الیکشن لڑیں گی۔ دو دن پہلے ہی این سی پی لیڈرپرفل پٹیل نے دونوں پارٹیوں کے درمیان الیکشن میں اتحاد ہونے کی اطلاع دی تھی۔ حالانکہ اس سے قبل پارٹی سربراہ شرد پوارنے بھی واضح طورپراشارہ دیا تھا۔ اس کے تحت دونوں پارٹیاں 20-20 سیٹوں پریہاں الیکشن لڑیں گی جبکہ باقی کی 8 سیٹیں دیگراتحادیوں کے لئے چھوڑی جائیں گی۔ واضح رہے کہ مہاراشٹرمیں لوک سبھا کی کل 48 سیٹیں ہیں۔ یوپی کی 80 سیٹوں کے بعد سیٹوں کے لحاظ سے a