ناندیڑ:7 نومبر ۔(ورق تازہ نیوز)خطرناک مجرم ہرویندر سنگھ عرف رندھا کے بھائی ستیندرسنگھ عرف ستہ کے قتل کے معاملے میں چا رملزمین میں ایک ملزم کو سزائے عمرقید اور پانچ ہزار روپے جرمانہ نقد کی سزا سنائی گئی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج ایس ایس کھرات نے آج یہ اہم فیصلہ سنایا ہے جبکہ اس مقدمہ کے دیگرتین ملزمین کو ثبوت کی عدم دستیابی کے باعث بری کردیاگیا ہے ۔
22فروری 2016ءکو شب 8:20بجے بافنا ٹی پوائنٹ پرستیندرسنگھ عرف ستہ چرن سنگھ سندھوعمر 30سال کاقتل ہواتھ ۔اس موقع پر مقتول ستہ کے جسم پرگولیوں کے کئی نشان تھے ۔اورگلابھی کاٹ دیاگیاتھا ۔
اس معاملے میں چر ن سنگھ کی شکایت پر چھ ملزمین گرمیت سنگھ راج سنگھ سیوادار 26سال ‘اجت سنگھ عرف ہرجیت سنگھ عرف جیتو لکھویندرسنگھ پننو 24سال ‘ امریک سنگھ عرف بیٹٹو گرودیو سنگھ گیل 26سال‘ روشن سنگھ بابوسنگھ مالی 35 سال ‘ اجیت سنگھ مالی 40اور جسونت سنگھ راج سنگھ سیوادار کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔اس میںآرمس ایکٹ کی دفعہ بھی منسلک کی گئی ۔ ابتداءمیں تفتیش پی ایس آئی وینائک شیڑکے نے کی ۔
اس ضمن میں انکے خلاف ڈویژنل تفتیش شروع ہوئی ۔اس کے بعدتفتیش کی ذمہ داری پی آئی راجو تاسلدارا ور وٹھل چوہان نے کی ۔چالیس گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے اور چھ افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر کردی ۔جس میںروشن سنگھ مالی ‘ اجیت سنگھ مالی اورجسونت سنگھ سیوادار کو مفرور قرار دیاگیاتھااس معاملے میںگرفتار گرومیت سنگھ سیوادار ‘ اجیت سنگھ پنو ‘امریک سنگھ گل کے خلاف جرم نمبر55/2016 شرو ع ہوگیا۔مقدمہ کی سماعت شروع ہونے کے بعد ناندیڑکے اتوارہ اور قندہار پولس نے مشترکہ مہم روبہ عمل لائی اورر وشن سنگھ مالی کو گرفتار کرلیا ۔ اسلئے مقدمہ چار افراد کے خلاف چلایاگیا ۔اس مقدمہ میں17گواہوں کے بیانات قلمبند ہوئے۔
جج نے تمام ثبوتوںکی بنیاد پر گورمیت سنگھ سیوادار کو ستییندر سنگھ عرف ستہ کے قتل کے معاملے میں سزائے عمرقیدسنائی گئی اور پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا ۔دیگر تین ملزمین اجیت سنگھ پنو ‘ امریک سنگھ گل اور روشن سنگھ کو بری کردیاگیا۔سرکاری استغاثہ کی جانب سے گواہوں کی جانچ کاعمل ایڈوکیٹ یدوپت اردھاپورکر نے مکمل کیا ۔ ملزمین گورمیت سنگھ اور اجیت سنگھ کی جانب سے ایڈوکیٹ سید اریب الدین نے اور روشن سنگھ مالی کی طرف سے ایڈوکیٹ راجیش نائیک نے پیروی کی ۔