ناندیڑ شہر میں پولس کاسخت بندوبست ‘حساس علاقوں میں پولس تعینات

ناندیڑ:7 نومبر ۔(ورق تازہ نیوز)سپریم کورٹ کی جانب سے بابری مسجد حق ملکیت مقدمہ کافیصلہ کسی بھی وقت صادر ہونے کے پیش نظر ریاستی حکومت نے حفظ ماتقدم کے طور پر پولس بندوبست میںغیر معمولی اضافہ کردیا ہے ۔ شہر ناندیڑ میں حساس علاقوں میں پولس کے پوائنٹ قائم کئے گئے ہیں اوروہاں بڑی تعداد میں پولس کے جوانوں کو تعینات کیاگیا ہے ۔

رات کے وقت پولس کی گشت بھی بڑھادی گئی ہے اس دوران 10 نومبر کوعید میلادالنبی ﷺ بھی منائی جارہی ہے ۔ اس لئے بھی پولس کا بندوبست کیاگیا ہے تاکہ عید کے موقع پر اشرار کوئی غلط حرکت نہ کریں ۔ ضلع کے واٹس ایپ گروپوں پرنظر رکھنے کے لئے پولس نے ایک خصوصی سیل قائم کیا ہے ۔قابل اعتراض ویڈیو ‘ کلپ اور تصاویر اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کاانتباہ دیاگیا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading