اندیڑ : عبدالوہاب انعامدارموظف صدر مدرس کا انتقال

ناندیڑ (ورق تازہ نیوز): لیبر کالونی ناندیڑ کے ساکن عبدالوہاب صاحب انعامدار، موظف صدر مدرس کا آج بروز جمعہ صبح 11 بجے انتقال ہوگیا۔ مرحوم اظہر انعامدار (ماڈرن ٹیکنیکل کالج)، نظام سر (وی کے کالج) اور فاروق سر (گرامین آئی ٹی آئی) کے والد محترم تھے۔

مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نمازِ مغرب مسجد عابدین، نئی أبادی میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین