دہلی میں وکلا کی جانب سے کام کا بائیکاٹ جاری

نئی دہلی 7 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کے ساکیٹ ضلع کورٹ کامپلکس میں وکلا نے آج بھی اپنے کام کاج سے غیر حاضری کا سلسلہ جاری رکھا ۔ وکلاء کی جانب سے تیس ہزاری کورٹ میں پولیس اور وکلاء کے مابین ہوئی جھڑپوں پر احتجاج کیا جا رہا ہے ۔ آج صبح جب وکلاء عدالتوں کو پہونچے تو درخواست گذاروں نے پھولوں کے ساتھ ان کا استقبال کیا ۔ دہلی میں تمام چھ ضلع عدالتوں میں وکلاء نے پرامن مظاہرے کئے اور درخواست گذاروں اور پولیس اہلکاروں کو بھی عدالت کے احاطہ میں داخلہ کا موقع بھی دیا ۔ چہارشنبہ کو تیس ہزاری کورٹ میں وکلاء اور پولیس اہلکاروں کے مابین جھڑپ ہوگئی تھی ۔ اس وقت کے بعد سے وکلاء کام کاج کا بائیکاٹ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ درخواست گذاروں اور اپنے جونئیرس کو عدالتوں میں جانے کا موقع دیا جا رہا ہے تاکہ وہ سماعت کی آئندہ تواریخ حاصل کرسکیں۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading