گوشت کھائے بغیر بھی جسم میں آئرن بڑھانے کے پانچ غیرمتوقع طریقے

بچپن سے ہمیں یہ بتایا جاتا ہے کہ پالک کھانے سے جسم مضبوط ہوتا ہے کیونکہ اس میں آئرن وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ آج بھی بہت سے لوگ پالک کو سموتھی، پاستا، آملیٹ اور دیگر کھانوں میں استعمال کرتے ہیں۔ یہ نہ صرف فائبر سے بھرپور اور آسانی سے دستیاب سبزی ہے بلکہ اسے آئرن کا اچھا ذریعہ بھی سمجھا جاتا ہے۔

لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پالک کو کچی حالت میں کھایا جائے تو جسم اس میں موجود آئرن کا صرف محدود حصہ ہی جذب کر پاتا ہے۔یہ بات اس لیے اہم ہے کیونکہ دنیا بھر میں تقریباً ہر تین میں سے ایک شخص آئرن کی کمی کا شکار ہے۔ ماہرین کے مطابق آئرن حاصل کرنے کے لیے صرف یہ جاننا کافی نہیں کہ کون سی غذا کھانی ہے، بلکہ یہ بھی سمجھنا ضروری ہے کہ اسے تیار اور استعمال کس طرح کیا جائے تاکہ جسم زیادہ سے زیادہ آئرن جذب کر سکے۔

دنیا میں سب سے عام غذائی کمی
آئرن کی کمی دنیا کی سب سے عام غذائی کمی سمجھی جاتی ہے، خصوصاً بچوں اور تولیدی عمر کی خواتین میں۔تھکاوٹ، کمزوری اور سانس پھولنا آئرن کی کمی کی عام علامات ہیں۔ آئرن جسم میں ہیموگلوبن بنانے کے لیے ضروری ہوتا ہے، جو خون کے ذریعے آکسیجن کو جسم کے تقریباً ہر حصے تک پہنچاتا ہے۔

برطانیہ کی یونیورسٹی آف ایسٹ اینگلیا میں معدنیات کے میٹابولزم کی پروفیسر سوزن فیئر ویدر ٹیٹ کہتی ہیں کہ ’بہتر یہی ہے کہ مناسب غذا کے ذریعے آئرن کی کمی اور خون کی کمی (انیمیا) سے بچاؤ کیا جائے۔‘

تاہم آئرن والی تمام غذائیں یکساں نہیں ہوتیں، کیونکہ جسم مختلف غذاؤں سے آئرن کو مختلف شرح سے جذب کرتا ہے۔

گوشت نہ کھانے والوں کو زیادہ احتیاط کی ضرورت
غذاؤں میں آئرن بنیادی طور پر دو شکلوں میں پایا جاتا ہے۔

پہلی قسم ہیم آئرن ہے جو گوشت اور سمندری غذا میں موجود ہوتا ہے، جبکہ دوسری قسم نان ہیم آئرن ہے جو پودوں سے حاصل ہونے والی غذاؤں میں پایا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق جسم ہیم آئرن کو نسبتاً زیادہ آسانی سے جذب کرتا ہے۔ گوشت اور سمندری غذا میں موجود آئرن کا تقریباً 15 سے 30 فیصد تک حصہ جذب ہو جاتا ہے، جبکہ پودوں سے حاصل ہونے والے آئرن کی جذب ہونے کی شرح اس سے کہیں کم ہوتی ہے۔

مثال کے طور پر خشک دالوں اور پھلیوں میں موجود آئرن کا صرف تقریباً دو فیصد حصہ جذب ہو سکتا ہے، جبکہ ہرے پتوں والی سبزیوں میں یہ شرح عموماً سات سے نو فیصد کے درمیان ہوتی ہے۔

دوسری جانب صحت، ماحول اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خدشات کے پیشِ نظر بہت سے لوگ سرخ گوشت کا استعمال کم کر رہے ہیں۔ کنگز کالج لندن میں غذائی علوم کی ماہر ییمیسی لاٹونڈے دادا کے مطابق اگر گوشت کی جگہ آئرن سے بھرپور متبادل غذائیں استعمال نہ کی جائیں تو آئرن کی کمی کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

کے جذب کو کم کر سکتے ہیں۔ ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ اگر آپ چائے پینا چاہتے ہیں تو اسے کھانے کے کم از کم دو گھنٹے بعد پئیں۔

روزانہ تجویز کردہ مقدار پوری کرنے کے باوجود جسم عموماً صرف ایک سے دو ملی گرام آئرن ہی جذب کر پاتا ہے، جو روزمرہ جسمانی افعال، پسینے اور خواتین میں ماہواری کے ذریعے ضائع ہونے والی مقدار کے برابر ہے۔

ماہرین کے مطابق آئرن سے بھرپور غذائیں دن بھر تھوڑی تھوڑی مقدار میں کھانا زیادہ فائدہ مند ہے، کیونکہ ایک وقت میں بہت زیادہ آئرن لینے سے جسم اس کے جذب کو خود محدود کر دیتا ہے۔

اگر آپ آئرن سپلیمنٹ استعمال کرنے کا سوچ رہے ہیں تو پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا بہتر ہے، کیونکہ جسم آئرن کی مقدار میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کرتا ہے اور ضرورت سے زیادہ آئرن بھی مسائل پیدا کر سکتا ہے۔