ناندیڑ۔ دیگلور ۔بیدرریلوے لائن کو بالآخر منظوری

ناندیڑ:24فروری ۔(ورق تازہ نیوز)سکھوں کے لئے مقدس سمجھے والے سچکھنڈ حضور صاحب گرودوارہ ناندیڑ اوربیدر کے مقدس مقامات کو جوڑنا جوڑنے والی ناندیڑ۔ بیدر ریلوے لائن کو آخرکار منظوری مل گئی ہے۔ محکمہ وزارت ریلوے نے 155 کلومیٹر لائن کے کام کے لئے 2155 کروڑ روپیوں کا بجٹ مختص کیا ہے ناندیڑ۔بیدرریلوے لائن کے لئے سابقہ رکن پارلیمنٹ بھاسکرراو¿ پاٹل کھت گاو¿نکر“آنجہانی سدھاکر راو¿ ڈوئی پھوڑے ‘ناندیڑ گرودوارہ بورڈ کے تمام عہدیداران نے نمائندگی کی تھی۔ گذشتہ 11 سالوں سے اس ریلوے لائن کی منظوری کیلئے مطالبہ کیا جا رہا تھا سال 2003 میں اس ریلوے لائن کا سروے کیا گیا تھا لیکن ریلوے بورڈ نے اس لائن کو منظوری نہیں دی تھی۔بیدر کے رکن پارلیمنٹ بھگونت کھبہ نے وزیر ریلوے سے ملاقات کرکے اس لائن کو منظوری دلوائی ۔ ناندیڑ۔دیگلور ۔بیدر 155 کلومیٹر کی ریلوے لائن کے لئے 2155 کروڑوں کے اخراجات کو منظوری دی گئی ہے ۔ اس لائن کی تکمیل سے دو راستوں کوجوڑنے والی نئی راہ مل جائے گی ۔جس کی وجہہ سے ا س لائن پرموجودتمام ریلوے اسٹیشنوںپرآمدورفت بڑھ جائے گی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading