ناندیڑ:خواتین واطفال بہبود کمیٹی کی چیئرمین وہ نائب چیئرمین کا 28فروری کو انتخاب

ناندیڑ:24فروری ۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کی خواتین واطفال بہبود کمیٹی چیئرمین کا انتخاب 28فروری کو صبح 10بجے رکھنے کی اطلاع ڈویژ نل کمشنر سنیل کیندریکر نے دی ہے۔ اس انتخاب کے لئے ریٹرننگ افسر کی خدمات ضلع کلکٹر ارون ڈونگرے انجام دیں گے۔ واضح رہے کہ 14 فروری کو کارپوریشن کے اجلاس عام میں اس کمیٹی کے گیارہ نئے ارکان کا انتخاب عمل میں آیاتھا۔ جس میں کانگریس کی کویتا سنتوش موڑے‘ سریتا بالاجی راو¿‘ارپنا رشی کیش نیرلکر ‘سنگیتا وٹھل پاٹل ‘ سلیمہ بیگم نور اللہ خان‘جئے شری پرمیشور ‘ عرشیہ کوثر محمد حبیب ‘گیتانجلی رام داس کاپورے ‘ پرکاش کورخالصہ‘ اور چتراگائیکواڑ شامل ہے ۔سلیمہ بیگم اور پرکاش خالصہ اور ارپنا نیرلکر دوسری مرتبہ رکن نامزد ہوئی ہیں ۔جبکہ بی جے پی سے شانتا بائی گورے کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ ان تمام گیارہ ارکان کی موجودگی میں چیئرمین اور نائب چیئرمین عہدے کیلئے 28فروری کو صبح 10بجے خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں دونوں عہدوںں کے لئے امیدوار اپنے پرچے نامزدگی داخل کریں گے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading