ناجائز تعلقات کی بناءپرکنوٹ میں خاتون کاپتھرسے کچل کر قتل

کنوٹ:24فروری ۔(اکرم چوہان)کنوٹ شہر سے ایک کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے لینڈریکارڈ دفتر کے بازو میں ایک چھوٹے سے نالے سے خاتون کی نعش دستیاب ہوئی ہے جسے پتھروں سے کچل کر قتل کر دیا گیا۔ آج دوپہر قتل کی واردات کا انکشاف ہوا ہے۔ ایسا شک و شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خاتون کی عصمت ریزی کرنے کے بعد اسے قتل کر دیا گیا ہے۔ اس خاتون کے ہاتھ پر مکتائی انگلے نام لکھا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کنوٹ۔ مانڈوی روڈ پر واقعہ لینڈ ریکارڈ دفتر کے قریب ایک نالے سے 30سالہ نامعلوم خاتون کی نعش دستیاب ہوئی۔یہ خاتون ماڑبورگاو¿ں کی ساکن بتائی جاتی ہے اور اس کا سسرال میں ودربھ کے پوسد تعلقہ کا ہے ۔سال گزشتہ ہی مقتولہ کے شوہر کی موت ہو گئی تھی۔ اس خاتون کو دو لڑکیاں ہیں اور وہ اپنے مائیکے مار بور گاو¿ں ہی قیام پذیر تھی۔ ایک بیٹی جماعت دوم میں زیر تعلیم ہے اور دوسری لڑکی چھٹی جماعت میں پڑ ھ رہی ہے ۔وہ کنوٹ کے آشرم اسکول میںزیرتعلیم اپنی چھوٹی بیٹی کو چھوڑنے کیلئے کل 22 فروری کو دوپہر 3 تا 4 بجے کے درمیان آئی تھی۔اسکے بعد وہ موٹر سائیکل پر سوارہوکر چلی گئی تھی اس طرح کی اطلاع اسکول کے اساتذہ اور پولیس نے دی ہے ۔اس لیے کہا جا رہا ہے کہ ناجائز تعلقات کی وجوہات پر ہی کل رات دیر گئے اس کا قتل کر دیا گیا۔ اس واقعے کی طرح ملتے ہیں سرکل انسپکٹر دلیپ تڑکے ‘پی ایس آئی ملیا سوامی ودیگر ملازمین جائے واردات پر پہنچ گئے اور لاش کاپنچنامہ کا ۔ خاتون کے سر میں گہری چوٹ ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اسے کسی پتھر سے کچل کر قتل کیا گیا ہے اس کے علاوہ جائے واردات سے پرس اور کنڈم بھی ملے ہے ۔ اس لئے یہ ممکن ہے خاتون کی عصمت ریزی کی گئی ہے۔ پولیس نے ڈاگ اسکاڈ اور فنگر پرنٹس کے ماہرین کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading