ناندیڑ:نائیگاوں میں بادل پھٹ گیا؟طوفانی بارش

نائیگاوں:11 اکتوبر ۔(ورق تازہ نیوز)مانسون کاواپسی کاسفر انسانوں کےلئے پریشان کن بن گیا ۔گزشتہ روزشام پانچ بجے سے نائیگاوں اورنرسی پھاٹاعلاقے میںآسمان میںسیاہ بادلوںکاقافلہ اُمڈ پڑاوردیکھتے ہی دیکھتے شب آٹھ بجے موسلادھاربارش شروع ہوگئی ۔

تقریبا تین گھنٹے بجلی کی کڑک چمک اورگڑگڑاہٹ کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی اور راستوں پر پانی جمع ہوجانے سے آمدورفت میںرخنہ پیدا ہوا ۔ اوراسی کے ساتھ بجلی گُل ہوگئی ۔رات میں کئی گھنٹوں تک بجلی کی فراہمی بندہوجانے سے عوام کو دوہری پریشانی اٹھانی پڑی ۔مانسون کاواپسی کاسفر مراٹھواڑہ میںفصلوں کےلئے نقصان دہ ثابت ہورہا ہے ۔

ناندیڑضلع کے کئی تعلقہ جاات میںسویابین کی کھڑی فصل تباہ وبرباد ہوگئی ہے ۔ ہزاروں ایکڑ اراضی پر سویابین کی فصل اُگائی گئی تھی لیکن وقفہ وقفہ سے موسلادھاربارش سے یہ فصل تباہی کے دہانے پر ہے ۔ سویابین کی کٹائی کا کام جاری ہے ۔لیکن بارش سے اس کام میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔نائیگاوں اور اطراف واکناف میںتیزہواوں کے ساتھ بارش ہونے سے رات بھر ٹھنڈی ہوائیںچلتی رہیں ۔ان ہواوں کااثر ناندیڑ شہر میںبھی پایاگیااور آج دوپہربارہ بجے شہرناندیڑ میں ہلکی بارش ہوئی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading