ناندیڑ:11 اکتوبر ۔(ورق تازہ نیوز)بغیراجازت انتخابی تشہیرکےلئے یوٹیوب Youtubسوشل میڈیا کا استعمال کرنے پر محکمہ الیکشن کی میڈیا کمیٹی ناندیڑ نے لوہا کے فیروز منیار کو نوٹس جاری کی ہے۔ کمیٹی کے صدر ضلع کلکٹر نے کہا ہے کہ اب سے انتخابی تشہیرکے تعلق سے اگر یوٹیوب پرکوئی مواد نشر ہوتا ہے تو اس کاجایزہ لیاجائے گا۔
ضلع کلکٹرڈونگرے نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ تشہیرکے لئے سوشل میڈیا کے استعمال سے گریز کریںاگراستعمال ہوتا ہے توقانونی کاروائی کی جائے گی ۔ اوراس کاخرچ امیدوار کے اکاونٹ میںشامل کیاجائے گا۔ میڈیا کنٹرول کمیٹی ناندیڑ نے تین دن قبل 12واٹس ایپ گروپ ایڈمین اور سات امیدواروں کونوٹس جاری کی تھی ۔ یوٹیوب کاسیاسی انتخابی تشہیر کرنے والے فیروزمنیارکونوٹس جاری کی گئی ہے۔واضح ہوکہ فیروز منیار کا یوٹیوب چینل ہے ۔ یہ کمیٹی پرنٹ میڈیااور الیکٹرانک میڈیا کی سیاسی اورانتخابی خبروں ‘رپورٹوں اور مضامین پرکڑی نظررکھے ہوئے ہے۔