ناندیڑ: 16فروری) ورق تازہ نیوز(روزنامہ ورق تازہ سلور جوبلی کے موقع پر ادارہ ”ورق تازہ“ اور مولانا آزاد وچار منچ ناندیڑ کی جانب سے آج 16 فروری بروز ہفتہ کو صبح 11 بجے ‘گاڑی پورہ کی بڑی درگاہ شریف کے احاطہ میں مفت طبی معائنہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 600 سے زائد افراد نے استفادہ کیااور کیمپ میں موجود مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹروں سے تشخیص کروائی اورانھیں مفت میں دوائیں بھی تقسیم کی گئیں۔ اس موقعے پر مہمان خصوصی ڈاکٹر سریش سنگھ ‘ہیلتھ آفیسر میونسپل کارپوریشن ناندیڑ‘ عالیجناب سید شاہ محمد نصیر الدین شمیم سجادہ نشین و متولی بڑی درگاہ شریف ناندیڑ نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ” ورق تازہ “سلور جوبلی استقبالہ کمیٹی کے کارگزار صدر نریندر چوہان ‘نائب صدر عبدالوحید انجینئر‘مولانا آزادوچار منچ کے ضلع صدر یوسف خاں پٹیل بھی موجود تھے۔ ورق تازہ کے مدیر اعلی جناب محمد تقی نے تمام مہمانوں کاخیر مقدم کیا۔اس کیمپ میں ڈاکٹر محمدشارق ‘ڈاکٹرسمیع قریشی ‘ ڈاکٹر زرگر جویریہ ‘ ڈاکٹر شیخ نیہا نوشین ‘ڈاکٹر مہندریکر میڈم ‘ ڈاکٹر فرحانہ ناہید ‘ ڈاکٹر محمد آصف ‘ ڈاکٹر محمد رضوان انصاری ‘ ڈاکٹر معراج خان ‘ ڈاکٹرنعمان فاروقی ‘ڈاکٹرتوشنی وال‘ڈاکٹراطہر قریشی ‘ ڈاکٹر رضوان نے مریضوںکی تشخیص کی ۔ جبکہ معین قریشی(ایم آر) اور فاروق احمد(ایم آر) نے بلڈ پریشراور شوگراور خون کی جانچ کی ۔اس کیمپ کے کامیاب انعقاد میں محمدنقی شاداب(مدیرورق تازہ ) ‘ اقبال بھائی چابی والے( شہر صدر جنوب مولانا آزادوچار منچ )‘ سیداحسان(شہر صدر شمال وچار منچ) ‘پروفیسر محب خان ‘ عبدالحفیظ‘ عبدالسمیع ‘ مبین احمد ‘ ابراہیم مومن ‘ قدرت علی خان ] قاضی سمیر ‘ قاضی ندیم‘ مّلا طیب ‘ میر ارشدعلی ‘ محمداعجاز خان ‘ محمد حسیب ‘ عامرخان‘ محمداویس ‘ محمدشہباز ‘محمدافسر ‘ظہیرا لدین بابر نے کافی محنت کی ۔