دہرادون کے ایک کالج نے کشمیری طالبہ کو اپنے وہاٹس ایپ پر مارے گئے دہشت گرد کی تصویر اپلوڈ کرنے کے بعد معطل کر دیا تھا۔ وہیں اس واقعے کے ایک دن بعد پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے مد نظر بھڑکانے والے تبصرے کرنے کو لیکر دو طلبا کو کلاس اٹینڈ کرنے سے روک دیا گیا تھا۔
کالج کےافسران کے مطابق طالبی نے 13 فروری کو فوج کے جوانوں کے ذریعے ڈھیر کئے گئے ایک دہشت گرد کی تصویر اپلوڈ کی اور لکھا تھا ‘الہہ آپ کی شہادت قبول کرے’ اپلائن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے چیئرمین انل سینی نے معاملے پر کہا،” ہم نے طالبہ کو معطل کردیا ہے اور اس کے والدین کو انتظامیہ کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے’