ناندیڑ: 24جنوری( ورق تازہ نیوز)شہر کے کابرا نگر میں واقع تقطیر آب پلانٹ( پانی کی صفائی کا پلانٹ) سے دیگلور ناکہ کی پان کی ٹاکیوں کوپانی کی فراہمی ہوتی ہے لیکن اس پلانٹ میںخرابی کے باعث پانی بڑی مقدار میں ضائع ہورہاتھا ۔ اس لئے اس خرابی کودور کرنے کیلئے ملازمین پلانٹ کی صفائی اورمرمت کررہے ہیں ۔چنانچہ بدھ اور جمعرات کو شہرکے 12علاقوں میں پانی کی فراہمی مسدود رہی جس سے عو ام کوبڑی مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ۔ پلانٹ سے دیگلور ناکہ کی پانی کی ٹاکیوں کوپائپ سے پانی فراہم کیاجاتا ہے لیکن پائپ لائن میں خرابی کے باعث جگہ جگہ سے پانی رس رہاتھا ۔جن علاقوں کوپانی سپلائی نہیں ہوسکا ان میں لیبرکالونی ‘ امبیڈکر نگر ‘ نانا۔نانی پارک ‘گوکل نگر ©‘ نندی گرام سوسائٹی‘34نمبرسائٹ‘ یاتری نواس ‘شکتی نگر ‘ حیدر باغ‘ٹینچنگ گراو¿نڈاوربونڈھار شامل ہیں ۔ ناندیڑ واگھالہ میونسپل کارپوریشن کے ملازمین ‘افسران کی نگرانی میں پائپ کے سوراکوںں کوبند کرنے میں جُٹے ہوئے ہیں ۔ امکان ہے کہ جمعہ 25 جنوری کوپانی کی فراہمی بحال ہو جائے گی۔
دھرم آباد 56 ہزار کی چوری
ناندیڑ: 24جنوری( ورق تازہ نیوز)دھرم آباد میںچوری کی واردات رونما ہوئی ہے ۔ ا س معاملے میں متعلقہ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ کرکھیلی حدود میں رہنے والے پوشٹی گنگادھر 22جنوری کو اپنی بیوی و الدین کے ہمراہ گھر میں محوخواب تھے ۔ اسی شب نامعلوم افراد ایک کمرے کاقفل توڑکراندرداخل ہوئے اور الماری سے نقد 22ہزار روپے‘ایک تولہ سونے کے کان کے پھول اوردیگر زیورات سمیت 56ہزارروپیوں کامال چوری کرلیا ۔فریادی رات تین بجے نیندسے بیدار ہوا توگھر میںچوری ہونے کاانکشاف ہوا ۔فریادی کی شکایت پر دھرم آباد پولس نے چوروں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔
کنوٹ میں مقتولہ سریکھاراٹھوڑ کے مکان چوری
کنوٹ: 24جنوری( ورق تازہ نیوز)ایک سال قبل کنوٹ کے گوکندا علاقہ کے شیونگری میں قتل کی سنگین واردات پیش آئی تھی جس میں کالج کی صدر معلمہ کو بے رحمی کے ساتھ قتل کیاگیاتھا اس معاملے میں اسکاشوہر اسکی معشوقہ اور اسکا شوہر فی الحال پولس تحویل میں ہے ۔لیکن گزشتہ روز مقتولہ کے گھر میںچوری کی واردات پیش آئی ہے ۔ پولس ذرائع کے بموجب 23جنوری 2019ءکی درمیانی شب شیونگری گوکندا میں سریکھاراٹھوڑ کے مکان کاقفل توڑ کر نامعلوم افراد نے اندرداخل ہوکر کچھ قیمتی الیکٹرانک اشیاءچوری کرلی ۔دوسرے دن صبح چھ بجے چوری کا علم ہوتے ہی پولس ملازمین یہاں پہنچ گئے ۔ اے پی آئی وجئے کمار کامڑے کی شکایت پر کنوٹ پولس نے نامعلوم افراد کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 457‘ 380‘511کے تحت مقدمہ درج کیاگیا۔ پی ایس آئی سوامی مزید تفتیش کررہے ہیں۔