ناندیڑ سے حضرت مولانا عبدالرزاق رشیدی کی قیادت میں وفد کی شرکت متوقع
ناندیڑ:24جنوری (ورق تازہ نیوز)صفا بیت المال انڈیا کے زیر اہتمام ہر سال صفا کی تمام شاخوں کے تربیتی تنظیمی اور تعارفی اجلاس منعقد کئے جاتے ہیں۔امسال ریاست مہاراشٹر میں کارکرد تمام شاخوں کا اجلاس 27/جنوری 2019 بروز اتوار صبح 9 / بجے تا عصر جالنہ شہر میں ہونا طئے ہے۔ اس اجلاس میں مرکز سے تمام ذمہ داران تشریف لانے والے ہیں۔صفا بیت المال انڈیا کے صدر اور عالمی شہرت یافتہ عالم دین حضرت مولانا غیاث احمد رشادی صاحب کی صدارت میں یہ اجلاس ہوگا۔اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے ہندوستان کے نامور عالم دین حضرت مولانا سید احمد ومیض ندوی صاحب خلیفہ و مجاز محبوب العلماءوالصلحا ءحضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی جلوہ فرما ہوں گے۔اس اجلاس میں مہاراشٹر کی تمام شاخوں کی سالانہ کارکردگی پیش کی جائےگی۔اور آئندہ کے لئے صدر محترم ضروری ہدایات دیں گے۔ اس اجلاس میں شرکت کے لئے صفا بیت المال شاخ ناندیڑ کے خادمین و معاونین و محبین و مخلصین کا ایک وفد حضرت مولانا عبدالرزاق صاحب رشیدی خطیب وامام مسجد انوارالمساجد کی قیادت میں شرکت کرےگا۔انشاءاللہ۔
a