ناندیڑ:2 نومبر(ورق تازہ نیوز)گزشتہ دنوں شہر کے چکھلواڑی علاقہ میں ایک مکان سے چوروں نے تقریبا تین لاکھ روپیوں کامال چوری کیا ہے ۔ فریادی وامن رامچندر نے وزیرآباد پولس اسٹیشن میںشکایت درج کروائی کہ 24اکتوبر تا 31اکتوبر تک بیرون شہر گئے تھے اسلئے گھر میں کوئی موجود نہیں تھا ۔ اسی دوران چکھلواڑی میں کرتڑیکر کے واڑے میں واقع فریادی کے مکان کے باورچی خانہ کا دروازہ نکال کر نامعلوم چور اندرداخل ہوئے اور الماری سے سونے کے زیورات مالیت دو لاکھ 92ہزار783 چوری کرلئے ۔ 31اکتوبر کوفریادی اپنے گھر واپس آئے تو انھیںچوری کا پتہ چلا ۔ وزیر آباد پولس اسٹیشن سے ربط قائم کرکے اسکی شکایت درج کروائی ۔ اے پی آئی نائیکواڑے مزید تحقیقات کررہے ہیں۔
٭ ناندیڑ:شہر کے ڈھوڑے کارنر علاقہ میں ایک مکان سے چوروں نے سونے چاندی کے زیورات چوری کرلئے ۔ فریادی میر عثمان علی شوکت علی نے دیہی پولس اسٹیشن میںشکایت درج کروائی کہ انکے بہنوی کا دھوڑے کارنر علاقہ میں مکان ہے ۔ 27اکتوبرتا31اکتوبر کے درمیان چور گھر میں داخل ہوئے اور الماری سے سونے چاندی کے زیورات تقریبا45 ہزار روپے مالیت کے چوری کرلئے ۔ پولس نے فریادی کی شکایت پر مقدمہ درج کردیا ہے ۔