گولی پاوں پر لگنے سے جان بچ گئی‘موٹرسائیکل سواروں کے خلاف مقدمہ درج
ناندیڑ:2 نومبر(ورق تازہ نیوز) کل شب ساڑھے گیارہ بجے ساٹھے چوک میں اووربریج کے ابتداءمیں تانڈا ہوٹل کے مالک سریش راٹھوڑ پر فائرئنگ کرکے جان سے مارنے کی کوشش کی ۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شیواجی نگر پولس جائے واردات پر پہنچ گئی ۔تفصیلات کے مطابق ناندیڑ کے ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع تانڈا ہوٹل کے مالک سریش راٹھوڑ ہمیشہ کی طرح ہنومان گڑھ کے گھر سے شب گیارہ بجے روانہ ہوئے کیونکہ انھیں تانڈا ہوٹل جاناتھا ۔ کچھ دیر بعد وہ ساٹھے چوک کے اووربریج کے پاس پہنچے ۔ اس وقت انکے عقب سے موٹرسائیکل پرسوار دو افراد آئے اورر پستول نکال کر راٹھوڑ پرفائرئنگ کردی۔خو ش قسمتی سے گولی انکے پاو¿ں میں لگی ۔سریش راٹھوڑ کے پاس بھی گن ہے انھوں نے اپنے دفاع کےلئے فائرنگ کی لیکن حملہ آوروں کوگولی لگی ی نہیں اسکی اطلاع نہیں ہے مگر وہ فرار ہوگئے ۔اس واقعہ کے بعد راٹھوڑ کوفی الفور خانگی اسپتال میں داخل کیاگیا ۔ اسکی حالت مستحکم ہے ۔اس واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ایڈیشنل ایس پی اکشے شندے ‘ڈی وا ے ایس پی ابھیجت فسکے ‘ پی آئی سنیل نکاڑجے ودیگر ملازمین جائے واردات پہنچ گئے ۔ پولس نے شہرکے اندرونی اوربیرون راستوں پرناکہ بندی کردی ۔اس معاملے میں سریش راٹھوڑ کی شکایت پر نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 307‘ 34اور معاون دفعہ 3/25آرمس ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ کااندراج کیاگیا ۔