ناندیڑ: جواریوں کے خلاف پولس کی کاروائی

ناندیڑ:2 نومبر(ورق تازہ نیوز)شہر کے دیہی پولس اسٹیشن حدود اور شیواجی نگر حدود میں پولس نے مٹکہ چلانے والوں کے خلاف کاروائی کی ہے ۔دیہی پولس کو اطلاع ملی کہ یکم نومبر کو شب پونے ایک بجے ورنداون کالونی تلجیس بابولال کی کھلی جگہ میں کچھ افراد مل کر ترٹ جّواکھیل رہے ہیں ۔ پولس نے فی الفور اس مقام پرچھاپہ مارکر جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیااور نقد رقم ودیگر سامان سمیت 6ہزار روپیوں کامال ضبط کرلیا ۔ ملزمین کے خلاف جوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے۔ شیواجی نگرپولس اسٹیشن ذرائع کے بموجب ساگر ہوٹل کے سامنے گوکل نگر میں ایک شخص مٹکہ چلارہاتھا ۔ پولس نے اسکی تحویل سے نقد رقم ودیگر سامان سمیت 52ہزار کامال برآمد کیا ہے۔ یکم نومبر کو دوپہر کے وقت ساگر ہوٹل گوکل نگر میں ایک شخص کلیان نام کا مٹکہ چلا رہاتھا ۔شیواجی نگر پولس کواسکی اطلاع ملتے ہی فی الفور چھاپہ مارکر جواری کو رنگے ہاتھوںگرفتار کرلیا اور اسکی تحویل سے نقد رقم ‘مٹکہ کاساز وسامان سمیت 52ہزار روپیوں کاما ضبط کیاگیا ۔ پولس ملازم کی شکایت پر مقدمہ درج کیاگیا ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading