ناندیڑ:سابقہ میئر گاڑی والے کی بیٹی و ہاو س لیڈر وریندر سنگھ کی بہن نے خودکشی کرلی

ناندیڑ:6جنوری(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے سابقہ میئر بلونت سنگھ گاڑی والے کی بیٹی اور موجودہ کارپوریشن میں ہاوس لیڈر وریندر سنگھ گاڑی والے کی بہن نونیت کور نے اپنے گھر میں پنکھے سے پھانسی کا پھندہ باندھ کرخودکشی کرلی ۔اس معاملے میں نونیت کے شوہر( پولس نائیک) کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق نونیت کور کی شادی 19سال قبل جسپال سنگھ کالو ( پولس نائیک ناندیڑ پولس ) کے ہمراہ ہوئی تھی ۔ابچل نگر علاقہ میں دونوں میاں بیوی رہتے ہیں ۔لیکن انھیں آج تک اولاد کی خوشی نصیب نہیں ہوسکی ۔آج اتوار کو دوپہر نونیت کور نے اپنے گھر میں سیلنگ فین سے پھانسی کا پھندہ باندھ کر خودکشی کرلی ۔اس دردناک واقعہ کی اطلاع اتوارہ پولس کو ملتے ہی پی آئی صاحب راو نرواڑے ‘ پی ایس آئی انکوش آڈے ‘ اور دیگر ملاز مین جائے واردات پہنچ گئے ۔نونیت کور کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری دواخانہ منتقل کردیا۔

پولس نے نونیت کور کے شوہر جسپال سنگھ کالو کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحویل میں لیا ہے ۔ ایسی اطلاع ہے کہ نونیت کور نے خودکشی کی وجوہات کوگھر کی دیوار پرتحریر کیا ہے ۔لیکن انھوں نے کیا تحریر کیا ہے اسکی تفصیل نہیں ملی ۔وریندرسنگھ گاڑی والے کی شکایت پرا توارہ پولس نے دفعہ 498‘ 306‘34 کے تحت جرم درج کیا ہے ۔ مزید تفتیش اتوارہ پولس کررہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نونیت کور کی شادی 19سال قبل جسپال سنگھ کالو ( پولس نائیک ناندیڑ پولس ) کے ہمراہ ہوئی تھی ۔ابچل نگر علاقہ میں دونوں میاں بیوی رہتے ہیں ۔لیکن انھیں آج تک اولاد کی خوشی نصیب نہیں ہوسکی ۔آج اتوار کو دوپہر نونیت کور نے اپنے گھر میں سیلنگ فین سے پھانسی کا پھندہ باندھ کر خودکشی کرلی ۔اس دردناک واقعہ کی اطلاع اتوارہ پولس کو ملتے ہی پی آئی صاحب راو نرواڑے ‘ پی ایس آئی انکوش آڈے ‘ اور دیگر ملاز مین جائے واردات پہنچ گئے ۔نونیت کور کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری دواخانہ منتقل کردیا۔

پولس نے نونیت کور کے شوہر جسپال سنگھ کالو کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحویل میں لیا ہے ۔ ایسی اطلاع ہے کہ نونیت کور نے خودکشی کی وجوہات کوگھر کی دیوار پرتحریر کیا ہے ۔لیکن انھوں نے کیا تحریر کیا ہے اسکی تفصیل نہیں ملی ۔وریندرسنگھ گاڑی والے کی شکایت پرا توارہ پولس نے دفعہ 498‘ 306‘34 کے تحت جرم درج کیا ہے ۔ مزید تفتیش اتوارہ پولس کررہی ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں