ناندےڑ:6جنوری(راست) تمام برادران اسلام کو ا طلا ع دی جاتی ہے کہ بتاریخ 29 ربیع الآخر 1440ھ مطابق6جنوری 2019 ءبروزاتوارسنی مرکزی رویت ہلال کمیٹی دارالعلوم غریب نواز رضا چوک، ناندیڑ کی طرف سے ماہ جمادی الاولیٰ ۰1440ھ کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا مگر چاند نظر نہیں آیا ۔اس سلسلے میں مختلف مقامات پر رابطہ کیا گیا ،لیکن تا دم تحریر ،رویت کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔لہذاکل 7 جنوری 2019ءبروز پیر کو30ربیع الآخر ہے ۔اس موقع پرمنشاد احمد مصباحی ،مولانا رفیق برکاتی ،مولانا عبدالرحمٰن قادری،قاری راقب امجدی ،حاجی الیاس وندھانی ،اور طلبائے دار العلوم غریب نواز موجود تھے۔
جمادی الاولیٰ کاچاندنظر نہیں آیا‘مجلس رویت ہلال ناندیڑ
ناندیڑ:6جنوری(راست) آج بتاریخ 29 ربیع الثانی بروز اتوار نماز مغرب دارالعلوم ناندیڑکربلا میں اراکین مجلس رویت ہلال نے حسب معمول ادارنے کے بعدجمادی الاولی کے چاند کے دیکھنے کااہتما م کیا۔لیکن چاند نظر نہیں آیا ۔ پھلواری شریف پٹنہ‘ دہلی ‘ ممبئی ‘حیدر آباد ‘ اودگیر وغیرہ مقامات سے بھی ربط قائم کرنے پرعدم رویت کی اطلاع ملی ۔ اس لئے مجلس رویت ہلال ناندیڑ کی جانب سے اعلان کیا جاتا ہے کہ 7جنوری 2019 پیر کو 30ربیع الثانی ہوگی جبکہ 8جنوری منگل کو ان شاءاللہ یکم جمادی الاولیٰ ہوگی ۔اس اجلاس میں مولانا عبدالرشید قندہاری قاسمی ‘ مولانا عبدالحمید خان صاحب قاسمی ‘ مفتی محمدظہیر الدین قاسمی ‘ مولانا رشید احمدقاسمی ‘ مولانا عبدالرحمن قاسمی ‘ قاضی تسنیم ااحمدفاروقی ‘ قاضی صدیق محی الدین ‘ محمدابراہیم نظامی خسرو ‘عبدالقوی انصاری ‘ موجود تھے ۔اس طرح کاپری نوٹ مفتی وقایت اللہ خالد قاسمی صدر مجلس تویت ہلال ناندیڑ نے جاری کیا ہے