ناندیڑ:تنظیم انجمن ترقی طلبہ کی جانب سے 19فروری کوبین المدارس ضلعی سطح کے تقریری و مباحثہ مقابلہ

ناندیڑ: 7فروری ( ورق تازہ نیوز) نفسا نفسی ، خود غرضی اور مفاد پرستی کے اس دور میں ناندیڑ میں اساتذہ کی ایک ایسی تنظیم بھی اردو میڈیم طلبہ میں موجود تقریری صلاحیتوں کو جلابخشنے میں مصروف ہے، طلبہ میں خوداعتمادی ہوموضوع پر طلبہ کو اظہار خیالات کا موقع فراہم کرنے والی تنظیم انجمن ترقی طلبہ نے حسب سابق امسال بھی 19 فروری 2019ءکو مباحثے و تقریری پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ جس کی تمام تر تیاریاں اپنے نکتہ عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ ان مقابلوں میں حصہ لینے والے طلبہ اپنے مدارس سے ربط قائم کرسکتے ہیں۔ داخلہ فارم کی تکمیل کے بعد طلبہ محمد طاہر سر (9096271973)، سید مقبول (9960853013)، شیخ علیم ( 8669082677)، عبدالغفار ( 7798229814)، محمد مصطفی (9890810151)، محمد محسن ( 9860809082)، محمد مظفرالدین ( 9423738048)، عبدالمجید ( 9028133093) کے پاس اپنے فارم جمع کرتے ہوئے مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ امسال گروپ A( جماعت چہارم و پنجم کے لئے تقریری عنوان ” رشتوں میں آتی دراڑ“ اور گروپ B میں مباحثہ کا عنوان ” مسابقتی دوڑ میں مسلم نمائندگی کا فقدان کی بڑی وجہہ تعصبیت جستجو کی کمی“ طے کیا گیا ہے۔ گروپ B میں جماعت ششم و ہفتم کے طلبہ حصہ لے سکتے ہیں۔ واضح رہے انجمن ترقی طلبہ ناندیڑ کے ارباب مجاز گزشتہ چند برسوں سے اس طرح کی سرگرمیوں کے ذریعے مسلم و اردو معاشرے کا حق ادا کرنے کی حتی المقدور کوشش کررہے ہیں اور الحمداللہ انہیں اپنے مقاصد و عزائم میں کامیابی بھی حاصل ہورہی ہے۔ ذاتی تشہیر، خودنمائی، خودپرستی سے بالاتر ہوکر مخلص نوجوان اساتذہ کا یہ گروہ خالصتاً ملی حق ادا کرنے کی شبانہ روز کاوشوں میں مصروف ہے اور الحمداللہ ضلع کے اردو مدارس کی انتظامیہ، اساتذہ، طلبہ، اولیاءطلبہ کا انہیں اخلاقی تعاون بھی حاصل ہورہا ہے۔ دلکش انعامات طلبہ کا 19فروری کو انورگارڈن فنکشن ہال میں انتظار کررہے ہیں۔ طلبہ عجلت کریں۔ فارمس کے ادخال کی تاریخ 10 فروری 2019ءمقرر کی گئی ہے۔ نوٹ: متعلقہ مدارس کو مقابلہ کے شرائط و قواعد سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading