بھیونڈی میں ممنوعہ کف سیرپ اور نشے کی گولیاں بیچنے والے ریکیٹ کا پردہ فاش؛ دو خواتین گرفتار

190 کف سیرپ کی بوتل اور 30 پیکٹ نشیلی ادویات برآمد

بھیونڈی ( شارف انصاری):- بھیونڈی شہر پولیس اسٹیشن پولیس ٹیم کلیان روڈ پر واقع نہرو نگر علاقے کی جھونپڑپٹی میں چھاپہ مار کر پابندی عائد کف سیرپ اور نشے کی گولی بیچنے والی دو خواتین رخسانا عرف ٹللو مرتضی شیخ 27 اور پروین فیروز شیخ 33 کو گرفتار کر اس جھونپڑپٹی علاقے میں نشے کے کاروبار کا ریکیٹ چلانے کا والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے ۔ ساتھ ہی پولیس نے اس چھاپاماری کے دوران 190 بوتل کف سیرپ اور 30 پیکٹ نشیلی ادویات بھی برآمد کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ دونوں خواتین جھونپڑپٹی علاقے میں کف سیرپ اور نشہ کی گولی فروخت کا بڑا ریکیٹ چلاتی تھی ۔ جس سے اس احاطے کے کئی نوجوان نشے کی گہری لت لگ چکی ہے ۔

واضح ہو کےتھانے پولیس کمشنر وویک پھنسلكر کے حکم پر بھیونڈی پولیس نے نشہ مکت مہم شروع کر عوام میں بیداری لانے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے ۔ اسی درمیان بھیونڈی شہر پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر دنیش كٹكے کو خبر ملی کہ ان کی پولس اسٹیشن علاقے کے تحت واقع نہرو نگر، نئی بستی کی جھونپڑپٹی میں رخسانا عرف ٹللو مرتضی شیخ اور پروین فیروز شیخ نامی دو خواتین نشہ کا بڑا ریکیٹ چلاتی ہیں ساتھ ہی دونوں خواتین داداگری کے ساتھ پولیس سے مل کر نوجوانوں میں نشہ آور کف شیرپ اور نشے کی گولیاں بیچتی ہیں ۔ جس سے سینکڑوں نوجوان نشے کے عادی بن چکے ہیں۔ نئی نسل برباد ہو رہی ہے۔ یہ خبر ملتے ہی سینئر پولیس انسپکٹر دنیش كٹكے کی قیادت میں پولیس انسپکٹر شرد بركڑے، دنیش کینی ، پولیس حولدار سریش راجے، وجئے بھالےراو، گورکھ باگول، شرد سانپ، شرد سچن جادھو پر مشتمل ٹیم نے نہرو نگر شمشان بھومی کے پاس دونوں خواتین کے گھر پر چھاپہ مار کر وہاں سے ریكسس ایکٹیوکف سیرپ کی 190 بوتل اور الكو -1 اپلراراجولان ٹیبلٹ کی گولی کے 30 پیکٹ اور 11 موبائل سمیت مجموعی طور پر 63 ہزار 110 روپے کا سامان ضبط کرلیا ہیں ۔ بھیونڈی شہر پولیس نے مذکورہ معاملے میں دونوں خواتین کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 328، 273، 276، 34 کے ساتھ دوائیاں اور کاسمیٹکس ایکٹ 1940 کی دفعہ 18 (ا)، 27 (ب)، 2،27 (ڈ) کے تحت کارروائی کرتے ہوئے دونوں خاتون ملزم کو گرفتار کر بھیونڈی کورٹ میں پیش کیا تھا ۔جہاں کورٹ نے مذکورہ دونوں ملزم خواتین کو 2 دن کی پولیس حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے ۔ مقامی شہریوں نے پولیس کی اس کارروائی کو "دیر آئے درست آئے” کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کر طویل مدت تک جیل میں رکھنے کا مطالبہ پولیس انتظامیہ سے کیا ہے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading