ناندیڑ:23جولائی۔(ورق تازہ نیوز) جاریہ سال 12 اگست 2019 کو بقرعید ہورہی ہے ۔ مسلسل تین دن یعنی 12اگست تا 14اگست تک جانوروں کی قربانی دیتے ہیں ۔ مہاراشٹرتحفظ مویشیان قانون 1995ءکے مطابق ناندیڑمیونسپل کارپوریشن نے 28-6-2013 کو ایک قرار داد منظور کیاتھا جس کے تحت شہر میںعارضی مذبحہ خانوں کے قیام کیلئے میونسپل کارپوریشن ناندیڑ سے اجازت طلب کرنا لازمی ہے۔چنانچہ ڈپٹی کمشنر(ایڈمنسٹریشن ) ناندیڑ میونسپل کارپوریشن نے عارضی مذبحہ خانوں کوقائم کرنے والوں سے اپیل کی ہےکہ وہ 12اگست تا 14 اگست 2019 تک عارضی مذبحہ خانوں کےلئے اجازت حاصل کرنے کیلئے میونسپل کارپوریشن کے اینمل ہنسبنڈری آفیسر اسٹیڈیم ‘کمرہ نمبر 55 ]گوکل نگر ناندیڑ میں 31 جولائی تک تحریری درخواست دیںاوراس درخواست کی ایک کاپی اپنے علاقے کے متعلقہ پولس انسپکٹرکوصادر کریں ۔ مقررہ مدت کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر کوئی غوروخوص نہیں کیاجائے گا۔