ناندیڑ:بجلی چوروں کو مہاوترن کا”جھٹکا“آٹھ افراد کے خلاف مقدمات درج

ناندیڑ:6ستمبر۔(ورق تازہ نیوز)بجلی تاروں پر آکوڑے ڈال کر بجلی چوری کرنے والے بھوکر ‘بلولی تعلقوں کے افراد کے خلاف کاروائی کرکے انھیں جھٹکا دیا ہے ۔انکے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے۔مہاوترن کے گشتی دستہ نے لاکھوں روپیوںکی بجلی چوری کاانکشاف کیا ہے ۔بھوکر کے روہن واٹر فلو مہاوترن کی کم ٹینشن والی بجلی تاروں پر تین ماہ سے آکوڑے ڈال کر غیرقانونی طریقہ سے بجلی کااستعمال کررہا تھا ۔واٹر فلو نے ایک ہزار 664بجلی یونٹ کی چوری کی ہے ۔ گشتی دستہ کے ایگزیکٹیو انجینئر دلیپ وٹھل راو بھوسلے کی شکایت پر بھوکر پولس نے دفعہ 135تعزیرات ہند کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے ۔

بلولی تعلقہ کے ہنگندا میں تین ‘ ڈور میں تین اور پنپل گاوں میں ایک بجلی چوری کے معاملے میں مقدمہ درج کیاگیاہے۔ہنگندہ میں 828یونٹ( 10ہزار 258 روپے )‘ دوسرے معاملے میں 2ہزار565یونٹ(69ہزار135روپے ) ‘ تیسرے معاملے میںں 1ہزار188 یونٹ(14ہزار776 روپے ) ‘بجلی کی چوری ہوئی ہے ۔ تینوں معاملے میں گشتی دستے نے مقدمات درج کئے ہیں ۔ بلولی کے موضع ڈور موضع بجلی چوری کے ایک معاملے میں 1150 یونٹ(12ہزار 299 روپے)‘دوسرے معاملے میں 891یونٹ(9 ہزار 248روپے)‘تیسرے معاملے میں891 یونٹ (9ہزار248 روپے) کی بجلی چوری ہوئی ۔ جبکہ موضع پنپل گاوں میں ایک ہزار 289(16ہزار43 روپے) یونٹ کی چوری پائی گئی ۔بھوکر پولس نے مقدمہ درج کردیا اور معاملے کو کنڈلواڑی پولس کو منتقل کیاگیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading