ممبئی، 06 ستمبر (یواین آئی) مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کی مبینہ طور سے انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم گینگ کے ایک رکن نے فون کرکے باندرہ میں واقع ان کی نجی رہائش گاہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی ہے۔
موصول رپورٹ کے مطابق وزیراعلی کی رہائش گاہ ’ماتوشری‘ پر یہ دھمکی بھرا فون آیا ہے۔ داؤد ابراہیم کے نام پر دوبئی سے ایسی چار کالس لینڈلائن نمبرپر آئیں ہیں۔ذرائع کے مطابق اس واقعہ کے بعد مسٹر ٹھاکرے کی رہائش گاہ کی سیکورٹی بڑھادی گئی ہے