ناندیڑ:ایوارڈ یافتہ اساتذہ کی تنخواہ میں اضافے کا حکم

ناندیڑ:10 فروری( ورق تازہ نیوز)

ضلع مثالی معلم ایوارڈ یافتہ اساتذہ کو مستقل اضافی تنخواہ کے علاوہ مزید زائد تنخواہ دی جائے س طرح کاحکمممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آبابنچ نے دیا ہے۔ اس سے ناندیڑ ضلع کے 139 اساتذہ کو کو فائدہ ملے گا۔ ان اساتذہ نے عدالت کا دروازہ کھٹکٹا یا تھا۔ ریاستی و قومی مثالی معلم ایوارڈ کی طرز پر ضلع مثالی معلم ایوارڈ کا اعلان کیا جاتا ہے ۔ اس کے تحت ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی زیرصدارت کمیٹی کے معرفت عمدہ خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو مثالی معلم ایوارڈ کیلئے منتخب کیا جاتا ہے ۔ان اساتذہ کوایک اضافی تنخواہ دی جائے اور ہر سال یوم اساتذہ کے موقع پر یہ ایوارڈ تقسیم کرنے کی اسکیم ہے ۔سال 2007۔ 2018 تک ضلع پریشد نے مثالی معلم اور تقسیم کیے لیکن سال 2000ءتا 2008 کے درمیان انعام یافتہ اساتذہ کو مستقل ایک اضافی تنخواہ دی گئی لیکن سال2009 سے پی ایم حکیم کمیشن کی سفارش کے مطابق تمام اساتذہ کی زائد تنخواہ پر اسٹے دے دیاگیا ۔

سال 2017 میں اضافی تنخواہ کو بند کردیا گیا جس کے بعد 7ستمبر 2008 تک اضافی تنخواہ مستقل جاری رہی اور 2009 سے 2018 تک مذکورہ ایوارڈ یافتہ اساتذہ کو اضافی تنخواہ نہیں دی جائے گی اس طرح کا حکومت نے فیصلہ کیا ۔ حکومت کے اضافی تنخواہ کے فیصلے کے خلاف ناندیڑضلع کے 139 مثالی معلم اساتذہ نے اورنگ آباد ہائی کورٹ بینچ میں رٹ پٹیشن داخل کی تھی۔ اس ریٹ پر سماعت کرتے ہوئے بینچ نے کہا کہ مثالی معلم ایواارڈ یافتہ اساتذہ کو اضافی تنخواہ سے محروم نہیں کیا جاسکتا ہے اس لئے اضافی تنخواہ دی جائے ۔ اس مقدمہ میں اساتذہ کی جانب سے عدالت میں ایڈوکیٹ سندیپ سون ٹکے نے پیروی کی۔ حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ پاٹل نے نے مقدمہ لڑا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading