لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کے ضمن میں ضلع کلکٹر کی زیرصدارت اجلاس کا انعقاد

ناندیڑ:10 فروری( ورق تازہ نیوز)

آئندہ لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا ہے اس چناو¿ میں ووٹرز کو جدید سہولیات مہیا کی جا رہی ہے۔ اسکے استعمال کے دوران سرکاری مشینری لیکشن کمیشن آف انڈیا کے احکامات پر اچھی طرح سے عملدرآمد کریں ۔اس طرح کی ہدایت ضلع کلکٹر ارون ڈونگرے نے دی ہے۔ آئندہ لوک سبھا انتخابات کی تیاری کے ضمن میں ضلع کلکٹرارو ڈونگرے کے زیرصدارت نیوجن بھون میں اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں ناندیڑ ریجن کے آئی جیفتح سنہہ پاٹل‘ میونسپل کمشنر لہوراج مالی ‘ ضلع ایس پی سنجے جادھو‘ڈپٹی کلکٹر ابھینوگوئل‘ ایڈیشنل ایس پی ڈاکٹر اکشے شندے ‘ایس پی نورالحسن‘مقام ڈپٹی کلکٹرسنوش وینیکر‘انتخابی محکمے کی ڈپٹی کلکٹر دیپالی موتیالے‘ بھی موجودتھیں۔ اس میں موقع پر ضلع کلکٹر نے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کا کسی بھی وقت نفاذ عمل میں آ سکتا ہے اس دوران الیکشن کمیشن کی دی گئی ہدایت پر اچھی طرح سے عمل کرتے ہوئے بلا خوف ماحول اور شفافیت کے ساتھ انتخابی عمل کو مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔

اس مرتبہ رائے کیلئے ای وی ایم مشین کے ساتھی پہلی مرتبہ وی وی پیڈ مشین کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ جس مقام پر انتخابی مشینوں کو رکھا جائے گا وہاں کے اسٹرانگ روم کی مرمت کے تعلق سے محکمہ تعمیرات عامہ سے سرٹیفکیٹ حاصل کریں ۔گزشتہ چناو¿ کا جائزہ لیتے ہوئے اس مرتبہ بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو اس پر بھی توجہ دی جائے ۔ضلع ایس پی جادھو نے ضلع کے امن و امان کی صورتحال کی مکمل معلومات دی ۔ مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے افراد پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اورجن کے پاس اسلحہ لائسنس ہے انھیں بھی خصوصی ہدایت دی گئی ہے ۔ ابتدا میں ڈپٹی کلکٹر نے مختلف کاموں کے بارے میں معلومات دیں۔ اس موقع پر ناندیڑحلقہ لوک سبھا انتخاب حدود کے کنوٹ‘ حدگاوں ‘ناندیڑشمال ‘ناندیڑجنوب ‘لوہا ‘نائیگاوں ‘دیگلوراور مکھیڑ ان نو حلقہ اسمبلی حلقے کے متعلقہ سب ڈویژن افسران کو بھی پروجیکٹر کے ذریعے معلومات دی گئیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading