ناندیڑ:10 فروری( ورق تازہ نیوز)
ناندیڑواگھالہ میونسپل کارپوریشن حدود میںواقع تقطیرآب پلانٹ کی صاف صفائی کے کام کاآغاز ہوگیا ہے تاکہ شہریان کو صاف ستھرا اور جراثیم سے پاک پانی پینے کےلئے مل سکے ۔ان پلانٹ کو 2۔ 3 سالوںبعد صاف کیاجاتا ہے اورگال اورگندگی کو نکالا جاتا ہے ۔ شہر میں تقطیر آب کے پانچ پلانٹ ہیں جن میںدریائے گوداوری اور پھرسانگوی کے ذخیرہ آب سے پانی سپلائی کیاجاتا ہے شہر کے کابرا نگر میںتقطیر آب کے 2پلانٹ ہیں جن میںایک کی 60لاکھ پانی اور دوسرے میں 35 لاکھ ٹی ایم سی پانی کی گنجائش ہے ۔جنوب شہر ناندیڑ کو پانی سپلائی کےلئے اسدون میں 35 لاکھ ٹی ایم سی لیٹر کی پانی پلانٹ ہے ۔اسی طرح سیڈکو میں بھی پانی صاف کرنے کاایک پلانٹ ہے اور نیوڈنکن پمپ ہاو¿س میں ایک پلانٹ قائم ہے ۔ ان پانچ تقطیرآب پلانٹ مین ندی کاپانی صاف کیاجاتا ہے پھراسے پائپ کے ذریعہ شہر کے مختلف علاقوں میںموجود پانی کی ٹاکیوں کوفراہم کیاجاتا ہے۔جہاںسے پانی شہریان کوفراہم ہوتا ہے ۔ میونسپل کارپوریشن حکام نے صفائی کا کام 7فروری کوشرو ع کیا ہے اور اس ماہ کے آخر تک یہ کام پورا پونے کی امید ہے ۔پلانٹوں کی صفائی کے دوران شہر کوفرہم کئے جانے والے پانی کے نظام الاوقات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ بغیر تبدیلی کے کام ٹھیک سے چل رہا ہے ۔ انتظامیہ نے شہرمیں موجود ہینڈپمپوں کی مرمت کابھی حکم دیا ہے ۔
شمالی ناندیڑمیں 72اورجنوبی ناندیڑمیں 198 ہینڈ پمپ ہیں ۔محکمہ آبرسانی کے ایگزیکٹیو انجینئر اندھارے نے کہاکہ ہینڈپمپوں اورپانی کی موٹروں کی مرمت بھی کی جارہی ہے ۔اس طرح پانی فراہمی نظام کو خوب سے خوب تر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔فی الحال شہریان کودو دن کے وقفہ سے پانی مل رہا ہے لیکن پانی ٹیکس کے بل روزانہ پانی فراہمی کے حساب سے بنائے جارہے ہیں ۔ اورشہریان بل کی پوری رقم ادا کرنے پر مجبور ہیں جبکہ دودن وقفہ سے پانی فراہم کرنے پربل میں 50فیصد چھوٹ دینا ضروری ہے ۔