ناندیڑ:3فروری ۔(راست)کانگریس نے کبھی بھی قوم و ملت کا سودا کبھی نہیں کیابلکہ ہمیشہ ملت کی خدمت کی ہے۔”ایم آئی ایم“دوغلی پالیسی پر عمل پیراہے۔ زون نمبر 13(D) سے مجلسی امیدوار کی دہشت ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔ کیونکہ مجلس بی جے پی کی درپردہ حامی ہے ۔
ان خیالات کااظہار کانگریسی قایدین نے کانگریس امیدوار عبدالغفار کی انتخابی تشہیری مہم کے دوران جلسہ سے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پر عبدالستارسابقہ میئر،یوتھ کانگریس ضلع صدر پپو پاٹل کونڈیکر، شمیم عبداللہ(سابقہ ڈپٹی میئر)، عبدالعزیز قریشی نے خطاب کیا ۔
عبدالغفارگزشتہ 20سالوں سے عوامی اور سماجی خدمت انجام دے رہے ہیں۔انکے کاموں کے مدنظر ہی زون سے انکی کامیابی یقینی ہے۔ کانگریس نے کبھی فرقہ پرستی کی حمایت نہیں کی۔ کانگریس ہمیشہ سے ترقی پر زور دیتی ہے اور عملی طو رپر سب کا وکاس پریقین رکھتی ہے۔اسی وجہ سے ہر طبقہ میں کانگریس کی مقبولیت ہے۔ کانگریس قائدین نے مجلس پرشدیدنکتہ چینی کرتے ہوئے ووٹرس ملت کو فروخت کرنے والوں کو پہچانیں۔ کانگریس سے کبھی غداری نہیں کی۔ قوم کا سودا کرنے والوں سے خبردار رہیں۔ مجلس نے بی جے پی کو ہمیشہ فائدہ پہنچایا۔زون میں عبدالغفار کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔آج انھیں شیخ رحمت پہلوان منڈھائی نے اپنی تائید وحمایت کااعلان کیا ہے ۔انتخابی جلسہ میں سابق ڈپٹی میئر شفیع احمد قریشی، سابق چیئرمین مسعود احمد خان، کارپوریٹرز عبدالحفیظ باغبان، فاروق بدویل، چاند پاشاہ قریشی، سید شیر علی، عبدالحبیب باغبان، عبدالرشید، سابق کارپوریٹر یوسف پٹیل، سابق کارپوریٹر بابو کھوکے والے، اسلم کھوکے والے، سندیپ سون کامڑے، سابق کونسلر غوث خان، شیخ رحمت پہلوان، و دیگرموجودتھے