بلولی :3فروری ( ابرار بیگ ) مجلس اتحادالمسلمین کے قومی صدر و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب کی ایک تصویر کے ساتھ چھڑ چھاڑ کرتے ہوئے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا۔
اس سلسلہ میں اس شخص پر جلد سے جلد کاروائی کرنے کا مطالبہ بلولی مجلس اتحادالمسلمین کی جانب سے ایک تحریری شکایت درج کراتے ہوے کی گئی۔
سخت کاروا ئی نہ کرنے پر آندولن کا اشارہ دیاگیا۔ اس موقع پر ساجد قریشی، اظہر قریشی، فیصل خان،کریم قریشی،وسیم خان، شیخ انصار ،شیخ صیف و دیگر موجود تھے۔