ناسک: 8۔اکتوبر۔( ورق تازہ نیوز)مہاراشٹر کے ناسک میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں مسافروں سے بھری لگژری بس میں آگ لگنے سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے۔
اس میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ ان کے علاوہ اس حادثے میں 38 دیگر مسافر جھلس گئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک ہلاکتوں کی صحیح تعداد جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ حادثہ اورنگ آباد روڈ پر ناسک کے ناندور ناکا مرچی ہوٹل کے قریب صبح 5 بجے کے قریب پیش آیا۔
خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق ایک کنٹینر کو ٹکر مارنے سے بس میں آگ لگ گئی۔بس ایوت محل سے ممبئی جا رہی تھی، جب کہ کنٹینر ٹرک ناسک سے پونے جا رہا تھا۔