ناندیڑ: 8/ اگست(ورق تازہ نیوز)وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا ہے کہ ریاستی کابینہ کی توسیع کل بروز منگل کو ہوگی۔ ایکناتھ شندے نے ناندیڑ کے گرو گوبند سنگھ جی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔ناندیڑ کے گرو گوبند سنگھ جی ایئرپورٹ سے ایناتھ شندے کی میٹنگ کے مقام بھکتی لان تک پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی تھی۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی ہوائی اڈے پر آمد کے دوران ایم پی ہیمنت پاٹل، ایم ایل اے بالاجی کلیانکر، ایم ایل اے شیام سندر شندے، سابق ایم ایل اے سبھاش سابنے نے ان کا استقبال کیا۔
بی جے پی نے وزارتی عہدوں کے لیے ناموں کو حتمی شکل دی ہے۔بی جے پی نے کل کابینہ کی توسیع کے لئے نام طے کئے ہیں۔
1) چندرکانت دادا پاٹل۔2) رادھا کرشن ویکھے پاٹل۔3) سدھیر مننگتیوار۔4) گریش مہاجن۔5) سریش کھڈے۔6) اتل سیو۔7) منگل پربھات لودھا ۔ممبئی