مہاراشٹر میں پرینکا کے 3 اور راہول کے 2 جلسے رکھنے ریاستی کانگریس کمیٹی کا ہائی کمان سے مطالبہ

ممبئی :6فروری( ورق تازہ نیوز)مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی نے پارٹیہائی کمان سے مطالبہ کیا کہ لوک سبھا چناو¿ کے دوران مہاراشٹر میں پرینکا گاندھی کے تین اور راہل گاندھی کے دو جلسے منعقد کئے جائیں ۔سینئر لیڈرسشل کمار شندے کی قیادت میں تشکیل کردہ کانگریس تشہری کمیٹی کا منگل کو ممبئی کے دادر پارٹی دفترمیں اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے قائدین‘ عارف نسیم خان‘ بالا صاحب تھورات وغیرہ سینئر قائدین نے شرکت کی ۔پارٹی ہائی کمان نے ریاستی تشہیری کمیٹیوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ اپنی ریاست میں ہونے والے انتخابی جلسوں میں جن ریاستی و مرکزی قائدین کو بلانا چاہتے ہیں فہرست تیار کریں اور اہائی کمان کو روانہ کرے۔ دریں اثنا معتبر ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ پریہ دت کے بعد ملند دیورابھی ممبئی سے لوگ سبھا چناو¿ لڑنے سے انکار کردیا ۔دیوراکا کہنا ہے کہ پارٹی میں گروہ بندی سے وہ بے حد تنگ آ چکے ہیں اور اس مرتبہ لوگ سبھا الیکشن لڑنے کے موقف میں نہیں ہے ۔پریہ دت نے بھی پارٹی کی گروہ بندی کے باعث بند باندرہ حلقہ سے لوک سبھاچناو¿ نہ لڑنے کافیصلہ کیا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading