پونے: 6فروری( ورق تازہ نیوز)
پری پرائمری اسکالرشپ امتحان جماعت پنجم اور اسکالرشپ امتحان آٹھویں جماعت 24 فروری 2019 کو منعقد ہو رہا ہے لیکن اسی دن آل انڈیا ملٹری سکول داخلہ امتحان بھی رکھا گیا ہے اس لیے اسکالرشپ امتحان کے اوقات میں معمولی سی تبدیلی کی گئی ہے اسی تاریخ کو اسکالرشپ کا پہلا پیپر ایک تا ڈھائی بجے اور دوسرا پیپر ڈھائی تا 5 بجے رکھا گیا ہے ۔اسکالرشپ اور فوجی اسکول داخلہ امتحانات ایک ہی سنٹر پررکھے گئے ۔طلبا ان کی سہولت کے مطابق طلبا ایک ہی سینٹر پر دونوں امتحانات دے سکتے ہیں