جلگاوں( ورق تازہ نیوز )مہاراشٹر ۔گجرات سرحد پر ڈانگ ضلع کے برڈی پاڑا میں سیروتفریح سے واپسی سفر میں نجی بس دوسو فٹ گہری کھای میں گرنے سے ہوۓ زبردست حادثہ کی وجہ سے دس طلباء ہلاک اور ساٹھ زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئ ہیں۔پولیس حادثے کے مقام پر پہونچ گئ ہیں۔ امریلی کے گروکرپا ٹیوشن سینٹر میں جماعت ہشتم میں پڑھنے والے یہ تمام طلباء امریلی اور چھاپرا بھاٹا علاقے کے رہایشی ہیں۔طلباء کی پکنیک سیر شبری دھام ،پنپا تالاب اور محال کیمپ گئ تھی۔اس نجی بس میں کل سرسٹھ طالب علم سوار تھے۔شبری دھام ،پنپا تالاب اور محال کیمپ سے واپسی کے سفر پر رواں تھے کے سنیچر شام چھ بجے کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔برڈی پاڑا کے پاس ڈرایور کا بس پرسے کنٹرول چھوٹ جانے سے بس تقریباً دوسو فٹ گہری کھای میں جاگری ۔جس کی وجہ سے بس چکناچور ہوگئیں ،دس طالب علموں نے جگہ پر ہی دم توڑ دیا۔حادثے کی جگہ موبائل نیٹ ورک نہ ہونے سے یہ خبر پولیس کو بہت دیر سے موصول ہوئ۔اس لۓ متاثرین کو فوری طبی امداد نہیں مل سکیں۔لیکن حادثے کی خبر ملتے ہی آہوا اور تاپی اضلاع کی آٹھ ایمبولینس جاۓحادثہ کےلۓ فوری طورپر روانہ ہوگئیں ۔مقامی لوگوں نے پولیس کے تعاون سے بچاو کام کیا۔زخمیوں کو قریبی اسپتال میں علاج کےلۓ داخل کیاگیا۔جبکہ شديد زخمیوں کو سورت لیجایاگیا ہے