فلپ کارڈ پر زبردست آفرس ‘جانئے کونساسامان سستا مل رہا ہے

ممبئی:23ڈسمبر۔(ایجنسیز) سال 2018 ختم ہونے میں اب صرف کچھ دن ہی باقی رہ گئے ہیں۔ ایسے میں کئی ای کامرس کمپنیاں صارفین کیلئے چھوٹ اور آفرس کے ساتھ سیل پیش کررہی ہیں۔ فلپ کارٹ نے آج یعنی 23 دسمبر سے ایئراینڈ کارنیوال سیل کی شروعات کی ہے، جو 31 دسمبر تک چلے گی۔ اس سیل میں صارفین ٹی وی ، گھریلو ضروریات کے سامان سے لے کر کئی پروڈکٹس سستی قیمت میں خرید سکتے ہیں۔اس سیل میں ٹی وی ، واشنگ مشین جیسے پروکٹس پر 70 فیصد تک کی چھوٹ دی جارہی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اگر صارفین ایس بی آئی کے ڈیبٹ کارڈ سے ادائیگی کرتے ہیں تو انہیں 10 فیصد کی فوری چھوٹ بھی دی جائے گی۔فلپ کارٹ کے مطابق صارفین کو واشنگ مشین ، فریج اور مائیکرو اوون پر چھوٹ ملے گی۔ اس کے ساتھ ہی سیل کے 9 دنوں کے رات 12 بجے سے ایک بجے تک صارفین کو کئی دیگر اچھی ڈیلس بھی ملیں گی۔ اس سیل کے دوران ایم آئی 43 انچ اسمارٹ ٹی وی 4 اے صارفین کو 22999 کی جگہ 21999 روپے میں ملیں گی۔وہیں ایل جی اسمارٹ 80 سی ایم ( 32 انچ ) ٹی وی صارفین صرف 19999 روپے میں خرید سکتے ہیں جبکہ اس کی اصل قیمت 30999 روپے ہے۔ علاوہ ازیں مائیکرومیکس ایچ ڈی ٹی 19999 روپے کی بجائے 10499 روپے میں گھر لے جاسکتے ہیں۔ یو وی کی فل ایچ ڈی ٹی وی آپ کو 24 ہزار کی جگہ صرف 10499 روپے میں ملے گی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading