مہاراشٹرمیں راشن کارڈ رکھنے والوں کو دیوالی کا تحفہ ، صرف 100 روپے میں پیکیج ملے گا

ممبئی:4 اکتوبر (ورق تازہ نیوز)دیوالی کے موقع پر آج ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں ریاست میں راشن کارڈ ہولڈروں کو راشن اشیاءکا دیوالی پیکیج صرف 100 روپے میں دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے نے میٹنگ کی صدارت کی۔

پیکج میں فی ایک کلو ر وا‘ چنے کا آٹا، چینی اور 1 لیٹر پام آئل ملے گا۔ 1 کروڑ 70 لاکھ خاندانوں یعنی ریاست کے تقریباً 7 کروڑ لوگ اس سے براہ راست فائدہ اٹھائیں گے۔

یہ پیکیج ایک ماہ کی مدت کے لیے دیا جائے گا اور ای-پوز سسٹم کے ذریعے تقسیم کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے کل 513 کروڑ 24 لاکھ کے اخراجات کی بھی منظوری دی گئی۔

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے ہدایت دی کہ محکمہ خوراک اور شہری سپلائی احتیاطی تدابیر اختیار کرے تاکہ دیوالی سے پہلے کوئی شکایت نہ ہو۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading