گجرات میں عیدمیلادالنبی کا پرچم لگانے پرفرقہ وارانہ تصادم ٗ40 افراد گرفتار

وڈودرا: گجرات کے وڈورا میں گربا کے بعد فرقہ وارانہ تصادم کی اطلاع ہے۔ ’اے بی پی نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق دو گروپوں نے ایک دوسرے پر پتھربازی کی، جس کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس موقع پر پہنچی اور تقریباً 40 افراد کو گرفتار کر لیا۔ علاقہ میں بھری تعداد میں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نوراتری کے موقع پر گربا کھیلنے کے بعد دو گروپوں میں جھڑپ ہوئی۔ پتھربازی کے درمیان کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق، اس معاملہ میں پولیس نے اب تک 40 افراد کو گرفتار کیا تھا، وہیں اس معاملہ میں ایف آئی آر بھی دردج کر لی گئی ہے۔

وڈودرا دیہی پولیس افسر پی آر پٹیل کے مطابق، مسلمانوں کا تہوار عید میلاد النبیؐ قریب ہے، جس کے پیش نظر کچھ لوگوں نے مندر کے نزید واقع بجلی کے پول پر مذہبی پرچم لگائے تھے۔ ہندو طبقہ کے لوگوں نے اس پر اعتراض ظاہر کیا اور کہا کہ اس سے ان کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔پولیس کے مطابق اس تنازعہ کے بعد جھگڑا بڑھا اور پتھربازی تک پہنچ گیا۔ پولیس نے دونوں گروپوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے 40 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ وہیں حالات کے پیش نظر پورے علاوہ میں پولیس فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading