طلباء مادری زبان کے علاوہ دیگر زبانوں پربھی عبور حاصل کریں۔(رام بھوگلے

مراٹھی زبان میں خطوط نویسی مقابلہ کاعظیم الشان جلسہ تقسیم انعامات،ریڈاینڈ لیڈ فائونڈیشن کی کاوشوں کی ستائش

ٰاورنگ آباد:(جمیل شیخ):طلباء اپنی مادری زبان کے علاوہ دیگرزبانوںپر بھی عبورحاصل کریں،موجودہ دورمیں ایک کامیاب انسان کے لیے سے ایک سے زائد زبانوںکاعلم ہونا بہت ضروری ہوگیا ہے،دنیا مٹھی میں آگئی ہے۔انہوںنے یہ بھی کہا کہ زبانیں کسی کی ملکیت یاجاگیر نہیں ہےں ،جوچاہے جتنی چاہے زبان سیکھ سکتاہے ۔اردو دنیا کی بہترین زبانوںمیں سے ایک ہے۔ان خیالات کا اظہار شہرکے مشہور صنعتکاراور سرسروتی ایجوکیشن سوسائٹی کے صدررام بھوگلے نے ریڈ اینڈ لیڈفاؤنڈیشن اوراڑان کے جانب سے منعقدہ جلسہ تقسیم انعامات کے موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے یہ بھی کہاکہ زبانیں کسی خاص گروہ ،جماعت مذہب کی جاگیر نہیں ہوتی ہیں میںمرزاعبدالقیوم ندوی کومبارک باد دیتا ہوں کہ انہوںنے اتنے بڑے پیمانے پر ایک مثبت پروگرام شہر میںچلایا ہمیںامید ہے دیگر نوجوان بھی ان سے رہنمائی حاصل کریں گے۔

واضح رہے کہ 21 فروری عالمی یوم مادری زبان اور27 فروری عالمی یومِ مراٹھی زبان کی مناسبت سے اورنگ آباد شہر کے 58 اردوہائی اسکول، 255 اردوپرائمری اسکولوں میں یوم ِمراٹھی زبان منایاگیا۔اسی کے ساتھ شہراورریاست کے مسائل پر طلباء سے مراٹھی زبان میں ریاستی وزیر اعلی ،علاقائی کمشنر اور میئر کو خطوط لکھوائے گئے تھے۔ شہرکے تقریباََ سبھی اردواسکولوںنے اس میں حصہ لیا جن طلباء نے بہترین اور خوشخط خطوط لکھیں انہیں آج۲۱مارچ صبح ساڑھے سات بجے اورنگ ا ٓباد سلک ملز کالونی کے زیراہتمام جاری معین العلوم ہائی اسکول میں جلسہ تقسیم انعامات رکھا گیاتھا۔ جلسہ میں 130طلباء کو انعامات سے نوازاگیا۔انعامات میں اسکول بیگ،کتابیں و دیگر چیزیںتقسیم کی گئیں۔ پروگرام کے شروعات میں فاؤنڈیشن کے صدر مرزاعبدالقیوم ندوی نے تین مہینے سے جاری اس مقابلہ کی تفصیلات سے سامعین کو بتاتے ہوئے کہاکہ اورنگ آباد شہر کے اردو اسکولوں کے طلباء نے بہترین اندازمیں مراٹھی زبان میں اپنے مافی الضمیر کو نہ صرف ادا کیاہے بلکہ انتظامیہ کو بہترین مشوروں کے ساتھ ان شہری مسائل کے یکسوئی کے لیے ہرممکن تعاون دینے کا بھی وعدہ کیاہے۔ مرزانے یہ بھی کہاکہ اورنگ آباد شہر کے 2500ہزار طلبا ء نے اس مقابلہ میں حصہ لیا تھا ،جن لوگوں نے اچھا مظاہر ہ کیاہے ایسے 1300طلباء کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

شہر کی مشہور سماجی شخصیت فیض عام ٹرسٹ کے سیکریٹری عبدالحسین نے طلباء ، اساتذہ، سرپرستوں اورانتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں تعلیم،صحت اور سڑکوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ،تعلیم توہر حال میں بہترین بہترین حاصل کرنا ہے۔ جاپان میںمقیم مراہٹواڑہ کے سپوت چیتنیے بھنڈارے نے طلباء کوبہت ہی بہترین و دلنشین اندازمیں خطاب کرتے ہوئے جاپان میں تعلیم اور وہاں کے اسکولوں کامعیار طلباء کی سرگرمیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ وہاں کے طلباء اسکول چھٹنے کے بعدخود اپنی کلاسوں کی صفائی کرتے ہیں،ہمیں صفائی کی طرف زیادہ توجہ دینے کی ضرو رت ہے۔ پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے گریش مگرے ،اڑان کے صدرڈاکٹر سارڈا ،پروفیسر غنی پٹیل جبکہ اورنگ آباد سلک ملز ایجوکیشن سوسائٹی کے ذمہ داران میں سیکریٹری ضیاء احمد خان،نجم خان ،نائب سیکریٹری ،مبین مومن،اسکول کی صدر معلمہ یاسمین فرزانہ ،موجود تھے ۔ نظامت کے فرائض شہزاد خان انجام دیئے جبکہ چنتامنی سپروائزر نے مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a comment