جولوگ سیاست کے بناامن کیساتھ کچھ کرناچاہتے ہےں توبلا جھجھک کریں،دعائیں کرے توہم بھی اُن کے ساتھ ۔ردارشید
تھانے:15فروری(ظفر اللہ خان)نمازِجمعہ کے بعد ممبراکے معروف مدرسہ و مسجددارالفلاح کے پاس ریاستِ کشمیر،ضلع پلوامہ کے لیتہ پورہ گاوں میں سی آرپی ایف کے قافلے پرانتہاپسندوں کی جانب سے خودکُش حملے کی مذمّت کرنے کےلئے ممبرا کلواراشٹروادی گانگریس پارٹی کے ضلعی صدرکی قیادت میں مقامی کارندوں وباشندوںنے پاکستانی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خلاف مظاہرہ کیا،اسی دوران حملے کے شکار۴۴ہندوستانی فوجیوں کوخراجِ عقیدت پیش کیں اور سنیچر کو ممبرابند کئے جانے کی درخواست بھی کی جسے شرکاء نے فوراًمنظورکرلیاگیا،
مظاہرے میں پارٹی کارکنان نے ترنگاتھام کر’’ ہندوستان زندہ باد ،پاکستان مردہ باد،آتنکواد مردہ باد،پاکستان ہائے ہائے،عمران خان ہوش میں آو‘‘کے حلق شگاف نعرے لگائے اورپاکستان کے خلاف حکومتِ ہندکوانتہائی اقدامات کرنے کی اپیل کی، اس موقعے پر مظاہرے کی قیادت تھانے کے صدرآنندپرانجپے نے کی اس مظاہرے میںاُن کے ساتھ ممبراکلواکے صدرشمیم خان ،درگاہ روڈسے رکنِ بلدیہ،اشرف خان عرف شانوپٹھان،خاتون کارندہ رینی رضوی ،امتیاز ونو، جاویدمیڈیکل،شاکرشیخ،ببلوسیّد،ڈاکٹرممتازوغیرہ مقامی کارندوں کی جمیعت حامی باشندوں کیساتھ غم وغصّے کااظہارکرتی نظرآئی،
تھانے صدرآنندپرانجپئے نے صحافیوں کومخاطب کرتے ہوئے بتایا’’ہم کل پاکستان کے دہشت گری میں شہید۴۴ویرجوانوں کودکھ بھری ،دردبھری شردّھانجلی(خراجِ عقیدت)پیش کرتے ہیں،آج یہاں سے ہم (این سی پی)پاکستان کویہ اشارہ دیتے ہیں کہ وہ پاکستانی حملے بندکرے اورہم مرکزمیںبھاجپ کی سرکارسے بھی مطالبہ کرتے ہیںکہ پاکستان سے۴۴جوانوں کی شہادت کا بدلہ لیناچاہیئے،یہاں ہم پاکستان کی مذمّت کرتے ہیں‘‘شانوپٹھان نے بتایا’’کشمیرمیں ہمارے۴۴سے۵۴جوانوں کوشہیدکیاگیالہٰذاہم نے قائدجتندرآوہاڑکے کہنے پرپاکستانی حملے کی مذمّت کرنے کےلئے علامتی پُتلاجلایااوردرخواست کرتے ہیں کہ اگرہندوستانی حکومت ہمیں اجازت دے تویہاں کے سبھی جوان پاکستان میں گھُس کرلڑنے کوتیارہیں ہم پاکستان کومنہ توڑجواب دینگے‘‘شمیم خان نے کہا’’کشمیرمیں ہمارے جونوجوان سپاہی شہیدہوئے ہیں ہم اُن کے حوصلے اورنظریئے کوسلام کرتے ہیں،آج ہم نے اپنے قائدجتندرآہاڑکے حکم کے مطابق دارالفلاح مسجدکے سامنے مذمّتی مظاہرہ کیااورپاکستان کے پُتلے جلائے،ہم اس مظاہرے کے ذریعے یہ بتاناچاہتے ہیں کہ جوجوان شہیدہوئے ہیں اُن کے خاندانوں کے ساتھ ہندوستان کاایک ایک بچّہ کھڑاہواہے ممبراکوسہ کی عوام اُن کیساتھ کھڑی ہوئی ہے،اورچونکہ باربارہندوستانیوں پرحملے ہوتے ہیں اُس کے پیشِ نظرہم ممبراکوسہ بندکرنے کی اپیل کرتے ہیں‘‘اسی دوران شانوپٹھان نے شمیم خان کوروکتے ہوئے شانوپٹھان نے فرمان جاری کیاکہ’’ممبراکوسہ کی عوام نے حملے کی مذمّت کرتے ہوئے سبھی نے طئے کیا ہے کہ راشٹروادی کانگریس پارٹی اورجتندرآوہاڑ،آنندپرانجپے کی اپیل کے تحت، عوام نے ممبراکوسہ بندکرنے کااعلان کیاہے‘‘ممبرا پولیس کے خصوصی دستے کے مطابق راشٹروادی کانگریس پارٹی کے۲۱سے ۵۱ عہدیداران وکارکنان نے ساٹھ ستّرمقامی باشندوں کے ساتھ آج مذمّتی مظاہرہ کیااورممبرابندکرنے کی درخواست کی ہے جس کےلئے پولیس کوتادمِ تحریرکوئی مکتوب نہیں ملاہے،واضح رہے مسلم اکثریتی ممبراشہر میں این سی پی کا ایک رکنِ اسمبلی اور کم وبیش ۸۱ارکینِ بلدیہ اوروقتاًفوقتاًبے شمار عہدیداران واراکین پارٹی میں آتے جاتے رہتے ہیں لیکن یہ المیہ ہے کہ احتجاج ومظاہروں میں سبھی نہیں پہنچ پاتے ہیں اوردعوہ لاتعدادعوام کی شرکت کاہوتاہے،اسی دوران ممبراکوسہ بھاجپانے صوبائی اقلیتی شعبے میں صدرردارشیدنے اپنے کارکنان کے ہمراہ شام ساڑھے سات بجے ممبراایم گیٹ کے پاس وجینتاتوپ پرشہیدوں کوخراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے شہیدوں کی تعزیت کےلئے شمع روشن کرتی نظرآئیں،اس موقعے پرمقامی بھاجپائی قائدجاویداخترنے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا’’آج اس تعزیتی مجلس کاانعقادشہیدوں کی یاد میں کیاگیا،دراصل کشمیرمیں شہیدجوانوں کی قربانیوں کویادکرتے ہوئے اس بات کوباورکروایاگیاہے کہ ہمارے جوان خواہ سرحدپرشہیدہوں یاہمارے گاوں میں،ہم اُن کے رشتہ داروں کے غموں میں برابرکے شریک ہیں،اورہم ممبراواسی ہونے کے ناطے اُن کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں اوراس حملے کاانشاء اللہ بدلہ لیاجائے گا‘‘یہ پوچھے جانے پرکہ ممبراکوسہ بندمیں آپ بھی شریک ہیں توموصوف نے استفسارفرماتے ہوئے بتایا’’اس موضوع پرفی الحال ہماری جماعت نے کچھ بھی سوچانہیں ہے اورناہی کسی نے ہم سے مشورہ کیااورناہی اب تک کوئی اطلاع ملی ہے،اہم یہ کہ غریب آدمی کی روٹی روزی کوروک کردکھ منانا،دکھ منانانہیں بلکہ دکھ بڑھانابن جاتاہے،جس طرح ہم نے تعزیت کی ہے شہیدوں کواسی طرح خراجِ عقیدت پیش کی جاتی ہے‘‘ردارشیدنے بتایا’’آج ابھی پتاچلاہے کہ ممبرابندکااعلان ہواہے تومیں بتاناچاہتی ہوں کے شہیدسرحدپراس لئے نہیں گئے کہ ہمارا شہربندہوجائے،اسی لئے تووہ دن رات کام کرتے ہیں، محض ہمارے لئے،اب جولوگ اپنی مرضی سے سیاست کے بناامن کیساتھ کچھ کرناچاہتے ہےں توبلاجھجھک کرےں،دعائیں کرے توہم بھی اُن کے ساتھ ہیں،میں اپنے شہیدوں کوسیلوٹ کرتی ہوں کہ انہوں نے ہمارے لئے قربانی پیش کردی‘‘بلال شیخ نے بتایا’’ہم بزدلانہ حملے کی مذمّت کرتے ہیں اورجوبندپکارتے ہیں وہ اپنی مرضی سے کرے تووہ کرے‘‘آخرمیں بھاجپائی عہدیداران وکارکنان نے راشٹرگیت گنگناتے ہوئے بھارت ماتاکی جئے کے نعرے لگائے۔