ممبئی ،10 ،اکتوبرمعروف بزرگ صنعت کاررتن ٹاٹا کے بارے میں بہت کم لوگوں کو علم ہے کہ انہوں نے نے 93-1992 کے ممبئی فسادات کی تحقیقات کرنے والے جسٹس بی این سری کرشنا کمیشن کے سامنے گواہی دی تھی ،سری کرشناکمیشن پر کتاب لکھنے والے معروف صحافی جاوید جمال الدین اُس وقت بمبئی ہائی کورٹ کے کمرہ نمبر 1میں موجود تھے،جب رتن ٹاٹا نے بڑی بے باکی سے کہاکہ مہاراشٹر کے ایک عظیم جنگجو کو ماننے والوں نے اپنے رہنماء کی قیادت میں عروس البلاد ممبئی کوتہس نہس کردیا۔
جاوید کے مطابق رتن ٹاٹا کو وزیراعلی سدھاکر راؤ نائیک کے ایک متنازعہ بیان کے بعد ایک وکیل کی درخواست پر کمیشن کے روبرو پیش ہونے کی جسٹس بی این سری کرشنا نےہدایت دی ۔جاوید جمال الدین نے مزید کہاکہ مشہور صنعت کار ٹاٹا بمبئی ہائی کورٹ کے کمرہ نمبر 1 میں داخل ہوئے تو کورٹ روم میں سنّاٹا چھاگیا ،کیونکہ ان کی شخصیت متاثر کن تھی،خوبرو،درازقداور سرخ مائل رخسار بھی لوگوں پر اثر انداز ہوتے تھے۔وہ دوپہر کے سیشن میں کمیشن کے روبرو پیش ہوئے تھے،اُن کے نام پکارے جانے پر ہدایت کے مطابق کٹہرے میں کھڑے ہوگئے،جرح کے دوران کچھ دیر بعدجج جسٹس بی این سری کرشنا نے انہیں کٹہرے میں کرسی کی پیشکش کی ،لیکن رتن ٹاٹا نے شائستگی سے انکار کردیا اور شام 5،بجے تک گواہی دی اور جسٹس سری کرشنا کابھی ان کے ساتھ شائستانہ رویہ رہا۔
دراصل رتن ٹاٹا کو کمیشن میں اس لیے طلب کیاگیاکہ شہر کی معزز شخصیات نے فساد کے دوران وزیراعلی سدھاکر راؤ سے ملاقات کی تو انہوں نے مبینہ طورپر کہاکہ "آپ شیوسینا کے سپریمو بال ٹھاکرے سے رجوع کیجیئے ۔” اس بیان کے لیک ہونے پر تنازعہ کھڑاہوگیا۔ریاست کے سابق چیف سکریٹری جے بی ڈی سوزا، جو سماجی کاموں میں سرگرم رہے۔نے لکھا تھاکہ”” سدھاکر راؤ نائک نے الیق پدمسی اور رتن ٹاٹا دونوں سے کہا تھا کہ وہ شہر کو تباہ کرنے والے تشدد کا خاتمہ کرنے کے لیے ٹھاکرے کے دروازے پردستک دیں۔”
انہوں نے کہاکہ ڈی سوزا کو کمیشن کے سامنے مناسب طور پر طلب کیا گیا تھا، اور انہوں نے گواہی دی کہ انہیں پدمسی اور ٹاٹا سے نائیک کی غیر معمولی درخواست کے بارے میں معلوم ہواتھا۔رقہ وارانہ فسادات کے انکوائری کمیشن نے اس سلسلہ میں مہاراشٹر کے وزیراعلی سدھاکر راؤ نائک کی جانچ پڑتال کے تحت ایڈوائزراور تھیٹر سے وابستہ الیق پدمسی سے کمیشن کے روبرو ایک سخت جرح کی تھی۔ دسمبر1992 اور جنوری 1993میں بمبئی میں فرقہ وارانہ فسادات کی انکوائری کرنے والے سری کرشنا کمیشن نے اپنی سماعت شروع کی، یہ غیر متوقع طور پر ایک ایسے معاملے میں الجھ گیا جس نے مشہور شخصیات کو گواہوں کے کٹہرے میں کھڑا کردیا۔
جاوید جمال الدین نے کہاکہ اس درمیان جسٹس سری کرشنا کے سامنے جو سوال پیدا ہوا وہ یہ تھا: کیا اس وقت کے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ سدھاکر راؤ نائک نے کچھ سرکردہ افراد کو جو ان سے ملنے گئے تھے اور جنوری کے فسادات کے دوران شیو سینا کے سپریمو بال ٹھاکرے کے خلاف سخت کارروائی پر زور دیا۔
نائیک نے اس وقت قیادت کی المناک کمی کا مظاہرہ کیا تھا جب فرقہ وارانہ تشدد نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، وہ پولیس کو حالات پر قابو پانے یا فوج کو حالات پر قابو پانے میں زیادہ موثر کردار ادا کرنے پر مجبور کرنے سے قاصر تھا۔اور یہ بھی کہاکہ کارروائی سے شہر اور ریاست کے حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔
سنئیر صحافی کے مطابق ان لوگوں میں جنہوں نے کارروائی کی درخواست کرنے کے لئے ان سے ملاقات کی تھی ان میں اشتہاری اور تھیٹر کی شخصیت الیق پدمسی اور صنعت کار رتن ٹاٹا شامل تھے۔ دونوں ملاقاتوں سے زیادہ کچھ نہیں نکلا تھا۔درحقیقت پدمسی کے گروپ جس کی قیادت بمبئی کے شیرف ایف ٹی خوراکی والا کی نے اس قدر مایوسی محسوس کی تھی کہ وہ سیدھے ٹھاکرے کی رہائش گاہ پر امن کی درخواست کرنے گئے تھے۔ تاہم پدمسی نے اس بات کی تردید کی کہ نائیک نے کبھی ایسی بات کہی ہے، کمیشن کو بتایا: "اگر دونوں جے بی ڈی سوزا، جن کی میں ان کی دیانت اور ہمت کا بہت احترام کرتا ہوں، اور فلم ساز سعید مرزا (بات چیت کے وقت موجود) نے سنا۔ میں یہ کہتا ہوں، پھر میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ میں نے غلط تاثر پیدا کیا۔”
کمیشن کے سامنے ڈیسوزا اور پدمسی کی پیشی پر ریاستی حکومت اور شیو سینا کے وکیل کے ذریعہ سخت اور طویل جرح دیکھنے کو ملی، جنہوں نے ہندو مخالف تعصب قائم کرنے کی کوشش کی۔لیکن رتن ٹاٹا نے بڑی بے باکی سے اپنا موقف بیان کیا۔