لبنان میں مقامی میڈیا کی جانب سے ان خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ بیروت کے وسط میں ہونے والے ان اسرائیلی حملوں کا نشانہ حسن نصراللہ کے بہنوئی اور حزب اللہ کے اعلیٰ سکیورٹی اہلکاروں میں سے ایک وافق صفا تھے۔ تاہم حزب اللہ کی جانب سے اب تک اس بارے میں کوئی وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
- لبنانی انتظامہ کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ بیروت کے وسط میں ہونے والے اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں اب تک 18 افراد
اب سے کُچھ دیر قبل ہم نے ہم نے بیروت میں دو مختلف مقامات پر دھماکوں کی خبر آپ تک پہنچائی تھی۔لبنانی انتظامہ کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ بیروت کے وسط میں ہونے والے اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں اب تک 11 افراد ہلاک ہو 48 زخمی ہو گئے ہیں۔جس مقام کو نشانہ بنایا گیا وہ بخورہ یعنی وسطی بیروت کا ایک اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔
بیروت کے وسط میں ہونے والے ان دو دھماکوں کے بعد شہر کے پانچ ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا گیا ہے۔اسرائیل افواج کے یہ دونوں فضائی حملے لبنان کے دارالحکومت میں دو نسبتا پرسکون دنوں کے بعد ہوئے ہیں۔ اس علاقے میں اب بھی امریکی ہسپتال سے جائے حادثہ پر بھیجی جانے والی ایمبولینسوں کی آوازیں سُنائی دی رہی ہیں۔
میزائل بظاہر مسیحی اکثریتی علاقے کے اُپر سے گُزرے ہیں۔ اس علاقے کو محفوظ سمجھا جاتا رہا ہے تاہم اب اس علاقے میں بھی شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔اگرچہ اسرائیل کی جانب سے اب تک لبنان کے جنوبی علاقوں کو ہی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے تاہم اب یہ تیسرا موقع ہے جب اسرائیلی کارروائیوں کا روخ دوسری جانب ہوا ہے۔
لبنان میں مقامی میڈیا کی جانب سے ان خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ بیروت کے وسط میں ہونے والے ان اسرائیلی حملوں کا نشانہ حسن نصراللہ کے بہنوئی اور حزب اللہ کے اعلیٰ سکیورٹی اہلکاروں میں سے ایک وافق صفا تھے۔ تاہم حزب اللہ کی جانب سے اب تک اس بارے میں کوئی وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ہلاک ہو 92 زخمی ہو گئے ہیں۔