مشہور اداکار قادرخان کا انتقال۔ بیٹے سرفراز کی تصدیق. کناڈا میں ہوگی تدفین

بہترین اداکار اور زبردست ڈائیلاگ رائٹر قادر خان (81سال) کا سنگین بیماری کے چلتے انتقال ہو گیا۔ قادر خان کے بیٹے سرفراز نے اس کی تصدیق کی ہے۔ وہ دماغ کی ایک خطرناک بیماری سے جوجھ رہے تھے اور کناڈا کے ایک اسپتال میں ان کا علاج چل رہاتھا۔ جمعہ کو ان کے دماغ نے کام کرنا بند کر دیا تھا۔

ممبئی : 1 جنوری 2818 : بالی ووڈ کے مشہور اداکار قادر خان 81 سال کی عمر میں انتقال کرگئے. انکی حالت نازک تھی، کچھ دن پہلے ہی انھیں ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا. سانس لینے میں دشواری کے بعد، انھیں وینٹیلیٹر (BIPAP) پر رکھا گیا تھا. وہ کینیڈا کے ایک ہسپتال میں تھے. 2015 میں قادرخان کو "دماغ کا دہی” فلم میں دیکھا گیا تھا.

طویل عرصہ سے وہ کناڈا میں اپنے بیٹے سرفراز اور بہو شائستہ کے ساتھ رہ رہے تھے۔ بیٹے سرفراز کی طرف سے دی گئی خبر کے مطابق وہ کچھ عرصہ سے بیحد تکلیف میں تھے اور اور ذہنی توازن قائم کرنے میں قاصر تھے.

قادرخان کے بیٹے سرفراز نے پی ٹی آئی کے ساتھ گفتگو میں؛ اس بارے میں معلومات دی. سرفراز نے کہا، ‘میرے والد مجھے چھوڑ کر چلے گئے. انہوں نے 31 دسمبر کی شام 6:00 بجے (مقامی وقت) اپنی آخری سانس لی. انہوں نے کہا کہ قادر خان دوپہر میں ہی کوما میں چلے گئے تھے. آخری رسومات کینیڈا میں ہی ادا کی جائے گی. سرفراز نے کہا، "ہمارے خاندان کے تمام ارکان یہیں ہیں اور ہم بھی یہاں رہتے ہیں لہذا ہم نے کینیڈا مین تدفین کرنے کا فیصلہ کیا ہے.”

قادر خان کے پسماندگاہ میں ان کی بیوی ہاجرہ، بیٹا سرفراز اور بہو و پوتے-پوتیاں ہیں۔ ذرائع کے مطابق قادر خان کو ٹورنٹو کے ہی ایک قبرستان میں دفن کیا جائے گا۔

Show Comments (1)