مسروقہ مال سمیت چورممبراپولیس کے شکنجے میں

علاقے میں لگےCCTVسے پولیس نے چورکاسُراغ پایااورشناخت کے بعدملزم کوگرفتارکیا

تھانے:۵۔مارچ (ظفراللہ خان)آج ملی جانکاری کے مطابق ممبرامیں پولیس نے واردات کی شکایت پاتے ہی کارروائی کرتے ہوئے چورکوCCTVکی مددسے مسروقہ مال سمیت گرفتارکرنے میں کامیابی حاصل کی ہے،باوثوق ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں ممبرا درگاہ روڈپرواقع شیواجی نگرکے باشندے نتن چنتامنی مشرا(۲۹)ساکن:گمئی چال نے ممبراپولیس کوشکایت کی تھی کہ رات میں جب اہل خانہ خوابِ خرگوش کے مزے لے رہے تھے کسی چورنے اُن کے گھرمیں گھُس کرگھرسے چارموبائیل اورچارہزارنقدی اُڑالئے،لہٰذاڈیوٹی افسرنے بلااجازت گھرمیں گھُس کرچوری کی پاداش میں نامعلوم چورکے خلاف تعزیراتِ ہندکی دفعات IPC-454,457,380کے تحت معاملہ درج کرتے ہوئے مسروقہ مال اورمفرورچورکی تلاش کیلئے تفتیشی دستے کوآگاہ کیا،دستے نے تفتیش کاآغازکرتے ہوئے جائے واردات کاجائزہ لیااورمقامی مخبروں کومتّحرک کرتے ہوئے کام کرناشروع کیااورعلاقے میں لگےCCTVکھنگالنے شروع کئے جسکی مددسے ممبراپولیس چورکاسراغ پانے میں کامیاب ہوگئی اورمشتبہ نوجوان خالدفیروز خان(۱۹)ساکن:گیتاپیلس،درگاہ روڈ،ممبراکوحراست میں لے کرپولیسیاجانچ شروع کی توخالدنے مسروقہ مال اورنقدی کی نشاندہی کردی لہٰذاپولیس نے مال ضبط کرتے ہوئے خالدکوباقاعدہ گرفتارکرلیااوراُسے عدالت میں پیش کردیاجہاں سے اُسے مزیدتفتیش کیلئے دوبارہ ممبراپولیس کی تحویل میں بھیج دیاگیاہے۔

کوسہ :چاندنگرسے بائیک غائب

تھانے:۵۔مارچ (ظفراللہ خان)موصولہ اطلاعات کے بموجب مسلم اکثریتی شہر ممبراکی بستی کوسہ میں چاندنگرکے ایک باشندے کی بائیک کوئی لے اُڑااورتادمِ تحریرکوئی سُراغ نہیں،باوثوق ذرائع کے مطابق ممبراسے ملحقہ کلیان پھاٹاکی تعمیراتی کمپنی میں ملازم نعمان امتیاز احمدخان (۲۲)ساکن:فیروزباغ نزدبھارت کالج،چاندنگرنے گزشتہ دنوں ڈیوٹی سے واپسی کے بعدشب میں ساڑھے گیارہ بجے اپنی پلسر220بائیک نمبرMH-04-JX-7829 بھارت کالج کے پاس پارک کی اوراپنے گھرچلے گئے،حسبِ معمول وہ سویرے نوبجے گھرسے نکلے اوردفترروانہ ہونے کیلئے بھارت کالج کے پاس آن پہنچے تویہ دیکھ کرحیرت زدہ رہ گئے کہ اُن کی بائیک اپنی جگہ پرنہیں ہے،لہٰذااطراف میں انہوں نے بازپرس کی توہرکوئی بائیک کے متعلق انجان نظرآئے ،انہوں نے بائیک کی تلاش میں ساراشہرچھان مارامگربائیک کاکوئی سُراغ ناملاتبھی انہیں خیال آیاکہ ہوناہوکوئی چور بائیک لے اُڑاہے،لہٰذاوہ فوراًممبراپولیس سے رجوع ہوئے اورڈیوٹی افسرسے ساری رودادبیان کردی،افسرنے بھی لوازمات کے بعدنعمان کی شکایت پربائیک چوری کی پاداش میں نامعلوم چورکے خلاف تعزیراتِ ہندکی دفعIPC-379کے تحت معاملہ درج کرکے مسروقہ بائیک اورمفرورچورکی تلاش کاآغازکیاہے لہٰذامزیدتفتیش جاری ہے،واضح رہے باشندگانِ ممبرامیں مثل عام ہے کہ’’ ممبراکوسہ کسی دم نہیں سوتاہرعلاقے میں کچھ لوگ جاگتے ہوئے نظرآجائیں گے ‘‘اس کے باوجودگاڑیاں جیسی شئے اس شہرسے یوں غائب ہوجاتی ہیں جیسے گدھے کے سر سے سینگھ غائب ہوگئی،پھر پچھلے دوسال قبل سابقہ ممبراپولیس انچارج تائڑے کے دورمیں ممبراکوسہ اسقدرحسّاس ہوگیاتھاکہ گنجان بستی کے چپّے چپّے پر’’تیسری آنکھ‘‘ یعنی سی سی ٹی، علاقوں کی ہمہ وقت نگہبانی کرتی تھی جس سے جرائم پیشہ افرادہمیشہ خوفزدہ رہاکرتے تھے اور جسکے باوصف ممبراپولیس اسٹیشن پر قانونی معاملات کی فہرست میں جرائم کاتناسب زیریں خانوں کی زینت بن چکاتھالیکن ان دنوں قتل وغارتگری وجعلسازی کے علاوہ چوریاں اورلوٹ مارکے معاملات نہایت تیزی سے بڑھ رہے ہیں اورپولیس کے علاوہ بیدارمقامی باشندے بھی کوئی سراغ پانے میں ناکام ہیں یاخاموش، جومقامی باشندوں کیلئے فکرانگیزمرحلہ ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading