ممبرامیں تنظیمِ والدین کاجلسۂ رہنمائی والدین و تقسیمِ انعامات

تھانے:۵ مارچ (ظفراللہ خان)مسلم اکثریتی شہرممبرامیں بین الاضلاع تعلیمی ادارے تنظیمِ والدین کی جانب سے جلسۂ رہنمائی والدین وتقسیمِ انعامات آج کوسہ کے ثانیہ ہال میں منعقدکیاگیاجس کی صدارت،علی ایم شمسی(صدرِتنظیمِ والدین)نے کی اورمہمان مقررین ضیاالرحمٰن انصاری(پرنسپل رئیس ہائی اسکول۔بھیونڈی) اور شیماصفدر (اسکالراسلامک اسٹڈیزاینڈپرسنالٹی ڈیولپمنٹ)نے بلترتیب’’ تعلیم کی اہمیت اورہماری ذمّہ داریاں‘‘اور’’ہم اچھے والدین کیسے بنیں‘‘کے عنوانات پرخطبہ دے کرحاضرین جلسہ کی رہنمائی کی،اس موقعے پرصدرِتنظیم نے فرمایا’’ملّت کیلئے رونے والے بہت،مرنے والے کم ہیں،یہاں مرنے سے مرادمسرّت کیساتھ اپنی زندگی ملّت سازی کیلئے لگادینااوریہ شعورہماری ملّت میں بہت کم ہے،تنظیمِ والدین ایک تحریک کانام ہے،ہمارے یہاں برہمنوں کاجومعاملہ ہے وہ آدھا پیٹ کھائے گالیکن بچّے کوپڑھانے میں غفلت نہیں کرے گا،یہی حال یہودیوں کابھی ہے کہ سبوتاژوتاراج ہوگئے لیکن ایسانظام بنایاکہ اُن کاایک بھی بچّہ تعلیم سے اچھوتانارہ جائے،تعلیم حاصل کرنے کیلئے مجاہدے کرنے پڑھتے ہیں،اللہ ہمیں توفیق دے ،آمین‘‘ ضیاالرحمٰن انصاری نے حاضرین کومخاطب کرتے ہوئے فرمایا’’اہلِ ممبراکی خوش قسمتی ہے کہ تنظیمِ والدین کے اکثرلوگ یہیں بستے ہیں،اگرکوئی مجھ سے کہے تاج محل کے متعلق کہاجائے تومیں کہونگا،آپ خودہی دیکھ لیں،کیونکہ تاج کی خوبصورتی تقریرمیں بیان کرناناممکن ہے،ہم انگریزی اسکول سے بہتر اسلئے ہیں کہ ہم سماج کے اس طبقے تک تعلیم پہنچارہے ہیں جن کے یہاں روشنی بھی ٹھیک سے نہیں آتی‘‘آخرمیں صدرجلسہ اوردیگرمہمانان کے ہاتھوں طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading