مراٹھواڑہ میں کوروناوائرس کے 22 نئے کیسز

مراٹھواڑہ میں کوروناوائرس کے 22 نئے کیسز
مراٹھواڑہ میں کوروناوائرس کے 22 نئے کیسز
اورنگ آباد، 26 دسمبر (یو این آئی) مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 22 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

صحت کے حکام نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ اس عرصے میں کورونا سے کسی کی موت نہیں ہوئی۔علاقہ کے تمام ضلع ہیڈ کوارٹرز سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق مراٹھواڑہ خطہ کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد اس عرصے کے دوران جان لیوا وبا سے سب سے زیادہ متاثررہا، جہاں نو نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس کے بعد ضلع لاتور میں چھ، ضلع جالنا میں چار، بیڈ اور پربھنی اضلاع میں دو دو، عثمان آباد اور ناندیڑ اضلاع میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس دوران ضلع ہنگولی میں کوروناوائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading