ریاض۔ غیرملکی سیاحوں اورتارکین وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث سعودی عرب میں مختلف تہواروں پر رواداری کا رجحان بڑھنے لگا۔

کرسمس کے موقع پر سعودی عرب کے بازاروں میں بھی کرسمس کیلئے سجاوٹ کی اشیاء فروخت کیلئے پیش کی گئی ہیں جن میں لوگ کافی دلچسپی لے رہے ہیں۔


کیا سانتا کلاز سعودی عرب بھی پہنچ گیا؟ غیرملکی سیاحوں اورتارکین وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث سعودی عرب میں مختلف تہواروں پر رواداری کا رجحان بڑھنے لگا۔

کرسمس کے موقع پر سعودی عرب کے بازاروں میں بھی کرسمس کیلئے سجاوٹ کی اشیاء فروخت کیلئے پیش کی گئی ہیں جن میں لوگ کافی دلچسپی لے رہے ہیں— فوٹو: عرب نیوز
سعودی عرب میں گزشتہ 7 برس سے مقیم امریکی خاتون سڈنی ٹرن بل نے عرب نیوز کو بتایا کہ جب وہ شروع میں سعودیہ آئی تھیں تو کرسمس سختی سے گھروں کے اندر ہی منایا جاتا تھا، یہ کہانیاں بھی سننے کو ملتی ہیں کہ لوگ چھپ چھپا کر کرسمس ٹری ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتے تھے اور خوشیاں مناتے تھے اور جیسے امریکا میں کرسمس کے موقع پر بازاروں میں رونق نظر آتی ہے وہ یہاں دیکھنے کو نہیں ملتی۔

تاہم ان کا کہنا ہے کہ اب ماضی کے مقابلے میں حالیہ برسوں میں تبدیلی آئی ہے اور مارکیٹوں میں کرسمس سے متعلق اشیا فروخت کیلئے پیش کی جانے لگیں ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ سعودی عرب میں مذہبی رواداری کی فضا بہتر ہورہی ہے۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں مسیحی برادری 25 دسمبر کو کرسمس کا تہوار مناتی ہے۔




