ناندیڑ:۸مارچ(عبدالرحمن):عالمی یوم خواتین کے ضمن میں واجے گائوں کے ضلع پریشد اسکول میں جلسہ کا اہتمام کیا گیا۔

جلسہ میں اسکول کی معلمات،واجے گائوں کی نمایاں خواتین اور خاتون لیڈران کو تہنیت پیش کی گئی۔اس جلسہ کی صدارت اسکول مینجمنٹ کمیٹی کی نائب صدر شمیم سلطانہ انصار خان نے کی۔مہمانان خصوصی کے طور پر اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے صدر شیخ فےروز شیخ جبار،ناندیڑ پنچایت سمیتی کی چیئرپرسن حسینہ بیگم شیخ فہیم،اے ڈی آئی وینکٹےش چودھری،کیندرپرمکھ وینکٹ گندپواڑاور صدر مدرس بالاجی گاڑھے شہ نشین پر موجود تھے۔
’مہیلا میڑاوا‘(خواتین میلہ)عنوان کے تحت منعقدہ اس جلسہ میں اسکول کی طالبات نے نظمیں، گیت،ڈرامے ،مکالمے اور تقاریر کے ذریعہ خواتین کے مقام اور ان کے حقوق و فرائض کو دلچسپ انداز میں بیان کیس۔
اپنے خطاب میں اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے صدر شیخ فیروز نے کہا کہ نئی کمیٹی اسکول اور طلبہ کی فلاح و بہبود کےلئے ہر قسم کی امداد کرنے کےلئے ہمہ وقت تیار ہے۔نائب صدر شمیم سلطانہ نے اپنے خطاب میں تمام خواتین کو عالمی ےوم خواتین کی مبارکباد دی۔انہوںنے کہا کہ ایک خواندہ اور سمجھدار عورت اپنی گھرےلوذمہ دارےوں کو بحسن و خوبی نبھاتے ہوئے گھر کو جنت کا نمونہ بناسکتی ہے۔
اس موقع پر ’آوشکار‘نام سے دستی خط پر مشتمل دو تحریری مجموعوں کا اجراء عمل میں آیا۔شریمتی گوجوڑکر روپالی نے مراٹھی میں اور محترمہ فہیم النساء بیگم نے اردو میں یہ مجموعے تیار کئے تھے۔