لڑکی کو یرغمال بناکر چار دنوں تک اجتماعی آبروریزی ‘ ویڈیو بھی بنایا

 نالندہ:بہار کے نالندہ میں یرغمال بناکر ایک لڑکی کی چار دنوں تک آبروریزی کا سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مخالفت کرنے پر لڑکی کی پٹائی بھی کی گئی ۔ بدمعاشوں نے لڑکی کا فحش ویڈیو بناکر اس کو وائرل کردینے کی دھمکی بھی دی ۔ متاثرہ لڑکی کو نالندہ کے رہوئی تھانہ حلقہ سے یرغمال بناکر پٹنہ کے گھوسوری تھانہ حلقہ میں لاکر اس واردات کو انجام دیا گیا ۔ مذکورہ معاملہ کو خاتون تھانہ نے گھوسوری تھانہ میں منتقل کردیا ہے ۔

غور طلب ہے کہ چار دن پہلے ہی منگیر ضلع کے تارا پور میں واقع تیل ہیڑا درگا مندر میں پوجا کرنے کیلئے جانے والی خاتون کو سنسان جگہ پر کھینچ کر ریپ کرنے اور اس کا ویڈیو بنانے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا تھا ۔ اس معاملہ میں تارا پور تھانہ کی پولیس نے 28 سال کے روپیش کمار کو گرفتار بھی کیا ہے قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کچھ وقت سے ریاست میں مجرمانہ وارداتوں کو لے کر نتیش حکومت مسلسل نشانے پر ہے ۔ گزشتہ ماہ چمکی بخار کو لے کر بھی جے ڈی یو اپوزیشن کے الزامات سے گھر گئی تھی ۔ خواتین کے ساتھ تشدد اور جرائم کے معاملات میں حکومت مظفر پور شیلٹر ہوم سانحہ کے بعد سے ہی مشکلات میں گھری ہوئی ہے(بہ شکریہ نیوزاردو18)

Leave a comment